ویکی شیعہ:Featured articles/2023/35

ویکی شیعہ سے

اربعین پیدل مارچ شیعہ مذہبی تہواروں میں سے ایک ہے جو ہر سال عراق کے مختلف شہروں سے شروع ہو کر 20 صفر کو کربلائے معلی میں روضہ امام حسین علیہ السلام پر زیارت اربعین کی قرائت کے ساتھ اختتام پذیر ہوتا ہے۔ اس سفر کو عام طور پر پیدل طے کیا جاتا ہے۔ اس سفر میں زائرین کی خدمت اور پذیرائی کے لئے جگہ جگہ کیمپ لگائے جاتے ہیں جنہیں موکب کہا جاتا ہے۔

عراق میں صدام کی حکومت کے دوران اربعین مارچ کو محدود کرنے کی مختلف کوششیں ہوئی لیکن سنہ 2003ء میں صدام کی سرنگونی کے بعد یہ مراسم پہلے سے بھی بہتر اور منظم انداز میں منعقد ہو رہے ہیں اور ہر سال عراق کے علاوہ دنیا کے مختلف ممالک خاص کر ایران سے ان مراسم میں شرکت کرنے کے لئے لاکھوں لوگ عراق کا سفر کرتے ہیں۔ موصولہ رپورٹوں کے مطابق شیعوں کے علاوہ اہل‌ سنت، عیسائی، ایزدی اور دیگر مذاہب کے لوگ بھی ان مراسم میں شرکت کرتے ہیں۔

ان آخری برسوں میں اربعین پیدل سفر میں شرکت کرنے والوں کی تعداد کروڑوں میں پہنچ گئی ہے یہاں تک کہ یہ مراسم دنیا میں منعقد ہونے والا سب سے عظیم مذہبی اجتماع میں بدل گئے ہیں۔ ایک تخمینے کے مطابق 2013ء میں ڈیڑھ کروڑ اور 2014ء میں دو کروڑ لوگوں نے شرکت کی۔

مزید پڑھ ...

دوسرے معیاری مضامین: مکہ مکرمہسورہ ہودسورہ اسراء