ویکی شیعہ:ہفتہ وار منتخب مقالے/2023/2

ویکی شیعہ سے

سید دلدار علی نقوی (1166_1235ھ) غفران مآب کے لقب سے مشہور، برصغیر کے معروف شیعہ عالم، مجتہد، فقیہ اور متکلم ہیں۔ آپ کا شمار پاک و ہند میں مذہب اثنا عشریہ کو مضبوط بنیادیں فراہم کرنے والے علما میں ہوتا ہے اسی لئے آپ کو ہندوستان میں مجدّد الشریعہ کا لقب دیا گیا۔ آپ کا نام سید علی نقوی تھا لیکن سید دلدار علی نقوی سے مشہور تھے۔

ہندوستان میں اخباریوں کے مقابلے میں آپ پیش پیش تھے اور اسی وجہ سے آپ کو برصغیر میں اصولی مکتب کا بانی اور مؤسس بھی سمجھا جاتا ہے۔ دینی علوم کے حصول میں آپ نے عراق اور ایران کا بھی سفر کیا۔ آپ کو برصغیر میں سب سے پہلے نماز جمعہ قائم کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ مختلف علوم میں آپ کی کئی تالیفات بھی ہیں جن میں منتہی الافکار، مسکن القلوب، حسام الاسلام، دعائم الاسلام، آثارۃ الاحزان و شہاب ثاقب زیادہ اہم تصنیفات ہیں۔

مزید...