مندرجات کا رخ کریں

ویکی شیعہ:ہفتہ وار منتخب مقالے/2023/11

ویکی شیعہ سے

مُناجاتِ شَعبانیہ حضرت علیؑ سے منقول وہ مناجات ہے جسے آپؑ کے بعد تمام ائمہؑ پابندی کے ساتھ پڑھا کرتے تھے۔ اس مناجات کو اللہ کے صالح ترین بندوں کا اپنے معبود کے ساتھ راز و نیاز کا کامل ترین نمونہ قرار دیا جاتا ہے۔ شیعیان اہل بیت عام طور پر ماہ شعبان میں مناجات شعبانیہ کی قرائت کا اہتمام کرتے ہیں۔ شیعہ کتب ادعیہ میں اس مناجات کو ابن خالویہ سے نقل کئے ہیں اور انہوں نے اسے مرسل طور پر امیرالمومنین حضرت علیؑ سے نقل کیا ہے۔ احادیث کے مطابق ائمہ معصومینؑ شعبان کے مہینے میں پابندی سے اس دعا کی قرائت کا اہتمام کرتے رہے ہیں۔ مشہور و معروف شیعہ عارف اور استادِ اخلاق میرزا جواد ملکی تبریزی کا کہنا ہے کہ مناجات شعبانیہ خدا کے ساتھ بندوں کی گفتگو، دعا اور استغفار کے آداب نیز بہت سے معارف و علوم پر مشتمل ہے۔ اس مناجات کے بارے میں بعض کا کہنا ہے کہ یہ بہت عالی مضامین پر مشتمل دعا ہے


مزید...