ویکی شیعہ:ہفتہ وار منتخب مقالے/2021/47

ویکی شیعہ سے

جنت البقیع یا بقیع الغَرقَد مدینے کا پہلا اور قدیم اسلامی قبرستان جہاں شیعوں کے چار ائمہؑ اور پیغمبر اکرمؐ کے بعض رشتہ دار دفن ہیں۔ اسلام سے پہلے یہ جگہ حجاز کے شہر یثرب کے اطراف میں ایک باغ پر مشتمل زمین تھی۔ پہلی صدی ہجری سے مسلمانوں نے یہاں اپنے اموات کو دفنانا شروع کیا اور اسلام کی اہم اور بزرگ شخصیات یہاں مدفون ہیں۔ مختلف ادوار میں یقیع حکمرانوں کی مورد توجہ رہی اور بعض قبور پر گنبد اور مقبرے تعمیر کئے گئے۔ لیکن حجاز پر وہابیوں کے قبضے کے بعد 8 شوال سنہ 1344ھ کو تمام مقبروں کو مسمار کر دیا گیا جسے انہدام بقیع کہا جاتا ہے اور اس دن کو یوم انہدام بقیع کے نام سے منایا جاتا ہے۔ اس وقت بقیع مسجد نبوی کے نزدیک ایک ہموار زمین کی شکل میں موجود ہے جہاں قبور کی نشاندہی کے کوئی آثار دکھائی نہیں دیتے۔ مزید