ویکی شیعہ:ہفتہ وار منتخب مقالے/2020/43
کَفّارہ شریعت کی روی سے ایک قسم کی سزا ہے جو بعض حرام کاموں کے ارتکاب یا واجبات کے ترک کرنے پر متعلقہ شخص پر لاگو ہوتا ہے۔ کسی غلام یا کنیز کو آزاد کرنا، 60 فقیروں کو کھانا کھلانا یا انہیں کپڑا پہنانا، 60 دن روزہ رکھنا(جس کے 31 روزوں کو بغیر کسی فاصلے کے رکھنا واجب ہے) اور گوسفند وغیرہ کی قربانی دینا کفارہ کے اقسام میں سے ہیں۔ بعض وہ امور جن کی انجام دہی کفارہ کا موجب بنتا ہے وہ یہ ہیں: کسی بے گناہ انسان کو قتل کرنا، ماہ رمضان کے روزوں کو عمدا باطل کرنا، عہد، نذر اور قسم کی مخالفت کرنا اور اِحرام کے بعض محرمات۔
کفارہ کی نوعیت انجام شدہ عمل کو مد نظر رکھتے ہوئے مختلف ہوتی ہے: بعض امور کے لئے ایک مشخص کفارہ ہے؛ جبکہ بعض امور کے لئے کئی کفارے متعین ہے اور ان میں سے کسی ایک کو انتخاب کرنے میں مکلف کو اختیار ہے؛ اسی طرح بعض امور کے لئے کئی کفارے بالترتیب معین ہیں جنہیں ترتیب سے انجام دینا ضروری ہے۔ بعض امور کے لئے کفارہ جمع دینا ضروری ہے؛ یعنی کئی کفارے ایک ساتھ ادا کرنا ضروری ہے۔