ویکی شیعہ:ہفتہ وار منتخب مقالے/2020/40

ویکی شیعہ سے

جنگ صفین حضرت علیؑ اور معاویہ کے درمیان لڑی گئی جنگوں میں سے ایک ہے جو صفر سنہ 37 ہجری کو صفین کے مقام پر لڑی گئی۔

اس جنگ میں معاویہ کی فوج نے جب جنگ کو ہارتے دیکھا تو قرآن کو نیزوں پر بلند کیا جس پر امام علیؑ کے بعض سادہ لوح ساتھی جنگ جاری رکھنے سے انکار کیا۔ آخر کار فریقین نے حکمیت کے ذریعے اختلافات کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا لیکن لشکر شام کے نمائندے عمرو عاص نے طے شدہ معاہدے کے خلاف لشکر عراق کے نمائندے ابوموسی اشعری کو دھوکہ دے کر امام علیؑ کو خلافت سے برکنار اور معاویہ کو خلافت پر برقرار رکھا۔

عمار یاسر اور خزیمہ بن ثابت اسی جنگ میں شہید ہوئے ہیں۔

مزید...