ویکی شیعہ:ہفتہ وار منتخب مقالے/2020/36

ویکی شیعہ سے

اسیران کربلا واقعۂ کربلا کے بعد عمر بن سعد کے ہاتھوں اسیر ہونے والے اسراء کو کہا جاتا ہے۔ عمر سعد کے حکم پر 11 محرم کی رات انہیں کربلا میں ہی رکھے گئے اور گیارہ محرم کے دن ظہر کے بعد انہیں پہلے کوفہ ابن زیاد کے سامنے پیش کیا گیا۔ پھر عبیدالله بن زیاد نے شمر اور طارق بن مُحَفِّز سمیت ایک دستہ کے ہمراہ شام میں دربار یزید کی طرف روانہ کیا۔

ابن زیاد نے اسیروں کو محملوں پر اور امام سجادؑ کو طوق و زنجیر میں جکڑ کر شام روانہ کیا۔ شیعوں کے چوتھے امام، امام سجادؑ اور حضرت علی کی صاحبزادی حضرت زینبؑ ان اسیروں میں اہم ترین شخصیات تھیں۔ ایک نقل کے مطابق مختلف مقامات پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے سامنے حضرت زینب اور امام سجادؑ کے دئے جانے والے خطبے یزید اور بعض دوسرے لوگوں کی پشیمانی کا باعث بنے۔

کچھ مورخین کے مطابق کاروان اہل بیتؑ اربعین یعنی شہادت امام حسینؑ کے چالیسویں دن کربلا لوٹ آئے جبکہ شیخ مفید اور شیخ طوسی کے مطابق اہل بیتؑ آزادی کے بعد کربلا نہیں بلکہ مدینہ چلے گئے تھے۔

مزید...