ویکی شیعہ:ہفتہ وار منتخب مقالے/2020/2

ویکی شیعہ سے

رسالۃ الحُقوق امام سجادؑ کی ایک طولانی حدیث ہے۔ جس میں انسان کے ذمہ 50 حقوق کو بیان کیا گیا ہے۔ ان حقوق میں خدا کا حق، انسان کے بدن کے اعضاء کا حق، رشتہ داروں کے حقوق نیز نماز، روزہ اور صدقہ کے حقوق شامل ہیں۔ سب سے قدیم مآخذ جن میں رسالۃ الحقوق کا تذکرہ آیا ہے ان میں: ابن‌شُعبہ حَرّانی، (متوفی 381ھ) کی کتاب تُحَف‌العقول، اور شیخ صدوق(متوفی 382ھ) کی تین کتابیں خصال، من لا یَحضُرُہُ الفقیہ اور اَمالی کا نام لیا جا سکتا ہے۔

علم حدیث کے ماہرین اس حدیث کو اس کے راویوں کے معتبر ہونے اور معبتر کتابوں میں اس حدیث کا تذکرہ آنے کی وجہ سے معتبر حدیثوں میں شمار کرتے ہیں۔اس حدیث کا کئی زبانوں میں ترجمہ اور شرحیں منظر عام پر چکی ہیں۔

کتاب خصال میں شیخ صدوق کے مطابق امام سجادؑ نے اس حدیث کو خطوط کی شکل میں اپنے ایک صحابی کے لئے تحریر فرمایا ہے۔ شیخ صدوق کے مطابق اس حدیث کی ابتداء میں یوں آیا ہے: "یہ خط علی بن حسین کی جانب سے اپنے ایک صحابی کے نام ہے"۔

مزید پڑھیں