ویکی شیعہ:ہفتہ وار منتخب مقالے/2019/46

ویکی شیعہ سے

منع تدوین حدیث یا منع کتابت حدیث، پیغمبر اکرمؐ کی احادیث کو نقل کرنے یا لکھنے کی ممانعت کو کہا جاتا ہے۔ منع تدوین حدیث کا سلسلہ خلیفہ اول و خلیفہ دوم کے زمانے سے شروع ہوا اور عمر بن عبدالعزیز کے زمانے تک یعنی تقریبا 100 سال جاری رہا۔

اہل‌ سنت علماء خلیفہ اول و دوم کے اس اقدام کی علت قرآن و حدیث میں اشتباہ سے بچانا، مسلمانوں میں اختلاف پیدا ہونے سے روکنا، مسلمانوں کو قرآن کے علاوہ کسی اور چیز میں مشغول ہونے سے روکنا اور راویوں کی کتابت سے نا آشنائی قرار دیتے ہیں، لیکن شیعوں کے مطابق ان اقدام کا اصل مقصد امام علیؑ کی فضیلت کو نشر ہونے سے روکنا اور خود خلفاء کی خلافت کی مشروعیت کو برقرار رکھنا تھا۔

شیعوں کے مطابق پیغمبر اکرمؐ کی احادیث کی کتابت پر لگائی گئی پابندی کی وجہ سے جعلی احادیث کے لئے زمینہ ہموار ہونا، احادیث کے ابتدائی مآخذ کی نابودی، اسلام میں مختلف مذاہب کی پیدائش اور پیغمبر اکرمؐ کی سنت میں تبدیلی جیسے خطرناک اثرات اسلامی معاشرے پر مرتب ہوئے ہیں۔

تفصیلی مضمون...