ویکی شیعہ:ہفتہ وار منتخب مقالے/2019/39

ویکی شیعہ سے

اسیران کربلا سے وہ اسیر (قیدی) مراد ہیں جو واقعۂ کربلا کے بعد لشکر عمر سعد کے ہاتھوں اسیر ہوئے۔ عمر سعد کے دستور کے تحت 11 محرم کی رات وہ کربلا میں ہی رہے اور گیارہ محرم کو ظہر کے بعد انہیں پہلے کوفہ میں ابن زیاد کے سامنے پیش کیا گیا پھر عبیدالله بن زیاد نے شمر اور طارق بن مُحَفِّز سمیت ایک دستہ کے ہمراہ شام میں دربار یزید کی طرف روانہ کیا۔

ابن زیاد نے اسیروں کو محملوں پر اور امام سجادؑ کو طوق و زنجیر میں جکڑ کر شام روانہ کیا۔ شیعوں کے چوتھے امام سجادؑ، حضرت زینبؑ، بنت امام علیؑ اسیروں میں سے اہم ترین شخصیات تھیں۔ ایک نقل کے مطابق ان کے مختلف جگہوں پر لوگوں کے سامنے دیئے جانے والے خطبے یزید اور بعض لوگوں کی پشیمانی کا باعث بنے۔

کچھ مورخین کے نزدیک کاروان اہل بیتؑ اربعین یعنی امام حسین کی شہادت کے بعد چالیسویں دن کربلا لوٹ آیا جبکہ شیخ مفید اور شیخ طوسی معتقد ہیں کہ اہل بیتؑ آزادی کے بعد کربلا نہیں آئے بلکہ مدینہ گئے۔

تفصیلی مضمون...