مسودہ:خودکش حملہ
خودکش حملے سے مراد دہشت گردی کی ایسی کارروائی ہے[1] جس میں حملہ آور اپنی موت سے آگاہ ہوتے ہوئے تشدد کا راستہ اختیار کرتا ہے اور اس کا مقصد دوسرے افراد، بالخصوص جنگی علاقوں سے باہر رہنے والے عام شہریوں کو ہلاک کرنا یا انہیں نقصان پہنچانا ہوتا ہے۔[2] اس طریقۂ کار میں حملہ آور کی موت کارروائی کا ایک لازمی حصہ ہوتی ہے اور یہی خصوصیت اسے دہشت گردی کی دیگر اقسام سے ممتاز کرتی ہے۔[3] بعض شیعہ فقہی محققین کے نزدیک خودکش حملے مطلقاً حرام ہیں[4] اور انہیں کبیرہ گناہوں میں شمار کیا جاتا ہے۔[5] یہ حکم اسلامی مذاہب کے درمیان بھی متفق علیہ قرار دیا گیا ہے۔[6] خودکش حملوں میں خودکشی کے علاوہ دوسروں کو قتل کرنا، تشدد، خوف و ہراس پھیلانا اور سیاسی دباؤ ڈالنا بھی شامل ہے، اسی لیے انہیں ایک ناجائز اقدام قرار دیا گیا ہے۔[7]
بعض شیعہ اور اہل سنت فقہا شہادت طلبانہ کاروائیوں اور خودکش حملوں کے درمیان فرق کے قائل ہیں۔ ان کے مطابق شہادت طلبانہ کاروائی دشمن کے مقابلے میں انجام دی جانے والی ایسی کارروائی ہے جس میں فرد اپنی شہادت کے امکان سے آگاہ ہوتا ہے اور رضائے الٰہی کے حصول کی نیت سے اس میں حصہ لیتا ہے۔[8] اس نظرئے کے مطابق شہادت طلبانہ کاروائی کو اس صورت میں جائز قرار دیا گیا ہے جب وہ دفاعی نوعیت کی ہو،[9] اس کی ضرورت ہو، حاکم شرع کی اجازت سے ہو[10] اور اس میں بے گناہ افراد کو قتل کرنے سے اجتناب کیا جائے۔[11] اس نظرئے کے مطابق شہادت طلبانہ کاروائی کا مقصد دین اور مسلمانوں کی عزت و ناموس کا دفاع قرار دیا گیا ہے،[12] جبکہ خودکش حملوں کو دہشت گردانہ حملوں کے زمرے میں شمار کیا گیا ہے، جن کا مقصد دوسروں کو ہلاک کرنا یا انہیں نقصان پہنچانا ہوتا ہے۔[13]
محققین کے مطابق مختلف اسلامی ممالک میں شیعوں کو خودکش حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔[14] دہشت گردی اور سیاسی تشدد کی رپورٹ کے مطابق 1980ء سے 2016ء کے دوران درج کئے گئے 6224 خودکش حملوں میں سے 85 فیصد حملے انتہا پسند سنی گروہوں نے کئے تھے۔[15] اسی طرح 2001ء کے بعد ان حملوں کا نشانہ ان مسلمانوں کو بھی بنایا گیا جنہیں یہ گروہ مرتد سمجھتے تھے۔[16] القاعدہ، داعش، طالبان، بوکو حرام اور ان سے وابستہ بعض گروہوں کو شیعوں کے خلاف خودکش حملوں کے ذمہ دار گروہوں میں شمار کیا گیا ہے۔[17]
تاریخی اعتبار سے محققین 1960ء کی دہائی کو خودکش حملوں کا آغاز قرار دیتے ہیں۔[18] دوسری جنگ عظیم میں جاپان، ویتنام جنگ میں شمالی ویتنام کی افواج[19] اور بیسویں صدی کے دوسرے نصف حصے میں القاعدہ اور تامل ٹائیگرز جیسے گروہوں کی جانب سے اس طریقۂ کار کے استعمال کی اطلاعات ملتی ہیں۔[20] ایران میں بھی مجاہدین خلق نامی تنظیم کو خودکش حملوں کا استعمال کرنے والا پہلا دہشت گرد گروہ قرار دیا گیا ہے۔[21] 11 ستمبر 2001ء کے حملوں کے بعد خودکش حملے دہشت گرد گروہوں کی ایک عام حکمتِ عملی بن گئے اور ان کی تعداد میں اضافہ ہوا۔[22] اس کی مثال یہ ہے کہ 1980ء سے 2003ء کے دوران خودکش حملوں کی تعداد 315 تھی، جو 2011ء سے 2015ء کے دوران بڑھ کر 1191 ہو گئی۔[23] اسی طرح 2007ء میں افغانستان اور پاکستان میں 216 خودکش حملے رپورٹ کیے گئے۔[24]
حوالہ جات
- ↑ Andrew Eggers, ADDRESSING THE CAUSE: AN ANALYSIS OF SUICIDE TERRORISM
- ↑ Andrew Eggers, ADDRESSING THE CAUSE: AN ANALYSIS OF SUICIDE TERRORISM, P. 3؛ Martin, HANDBOOK OF TERRORISM PREVENTION AND PREPAREDNESS, P764۔
- ↑ محمدی الموتی، جلالی و شوشتری، «حق حیات و سلب آن از منظر اسلام و حقوق بین الملل بشر با تأکید بر عملیات انتحاری»، ص152؛ Cambridge Dictionary, "suicide bomber", Dictionary website
- ↑ محمدی الموتی، جلالی و شوشتری، «حق حیات و سلب آن از منظر اسلام و حقوق بین الملل بشر با تأکید بر عملیات انتحاری»، ص153۔
- ↑ محمدی الموتی، جلالی و شوشتری، «حق حیات و سلب آن از منظر اسلام و حقوق بین الملل بشر با تأکید بر عملیات انتحاری»، ص152۔
- ↑ محمدی الموتی، جلالی و شوشتری، «حق حیات و سلب آن از منظر اسلام و حقوق بین الملل بشر با تأکید بر عملیات انتحاری»، ص153۔
- ↑ محمدی الموتی، جلالی و شوشتری، «حق حیات و سلب آن از منظر اسلام و حقوق بینالملل بشر با تأکید بر عملیات انتحاری»، ص153۔
- ↑ محمدی الموتی، جلالی و شوشتری، «حق حیات و سلب آن از منظر اسلام و حقوق بینالملل بشر با تأکید بر عملیات انتحاری»، ص157-158۔
- ↑ محمدی الموتی، جلالی و شوشتری، «حق حیات و سلب آن از منظر اسلام و حقوق بینالملل بشر با تأکید بر عملیات انتحاری»، ص157-158۔
- ↑ محمدعلی، «مشروعیت عملیات استشهادی از دیدگاه فقهای معاصر شیعه و اهل سنت»، وبگاه حوزه۔
- ↑ محمدی الموتی، جلالی و شوشتری، «حق حیات و سلب آن از منظر اسلام و حقوق بین الملل بشر با تأکید بر عملیات انتحاری»، ص157-158۔
- ↑ محمدی الموتی، جلالی و شوشتری، «حق حیات و سلب آن از منظر اسلام و حقوق بین الملل بشر با تأکید بر عملیات انتحاری»، ص157-158۔
- ↑ بدخشان، شیرزاد و داوند، «تأثیر عملیات انتحاری جریان سلفی- تکفیری بر پدیده اسلامهراسی»، ص150۔
- ↑ محمدی الموتی، جلالی و شوشتری، «حق حیات و سلب آن از منظر اسلام و حقوق بین الملل بشر با تأکید بر عملیات انتحاری»، ص154۔
- ↑ Choi, Acosta, "Sunni Suicide Attacks and Sectarian Violence", P5
- ↑ Choi, Acosta, "Sunni Suicide Attacks and Sectarian Violence", P4
- ↑ Choi, Acosta, "Sunni Suicide Attacks and Sectarian Violence", P3-14۔
- ↑ Rashid, Ali Baig, and Malik, "The Pashtuns use of Suicide Bombing as a Military Operation in Afghanistan and Pakistan", P2
- ↑ Rashid, Ali Baig, and Malik, "The Pashtuns use of Suicide Bombing as a Military Operation in Afghanistan and Pakistan", P2۔
- ↑ Rashid, Ali Baig, and Malik, "The Pashtuns use of Suicide Bombing as a Military Operation in Afghanistan and Pakistan", P3
- ↑ باشگاه خبرنگاران جوان، «معرفی اولین گروهی که در ایران عملیات انتحاری انجام داد + فیلم»، وبگاه باشگاه۔
- ↑ Wilkens, "Suicide Bombers and Society", P25
- ↑ مبینی کشه و امیدی، «موج چهارم تروریسم و روندهای آینده تروریسم بین الملل»، ص256۔
- ↑ Wilkens, "Suicide Bombers and Society", P25
مآخذ
- «بازخوانی انفجار مقر نیروهای آمریکایی در لبنان در 34 سال پیش» (34 سال قبل لبنان میں امریکی افواج کے ہیڈکوارٹر کے دھماکے کا جائزہ)، جمہوری اسلامی نیوز ایجنسی، تاریخ درج مطلب: 24 اکتوبر 2017ء، تاریخ مشاہدہ: 8 نومبر 2026ء۔
- بدخشان، مجتبی، شیرزاد، حمیدرضا و داوند، محمد «تاثیر عملیات انتحاری جریان سلفی-تکفیری بر پدیده اسلام هراسی.» (سلفی-تکفیری گروہ کی خودکش کارروائیوں کا اسلام ہراسی کے رجحان پر اثر)، مندرج در فصلنامه بصیرت و تربیت اسلامی شماره53، موسم گرما 2020ء۔
- «ترورهای انتحاری سازمان منافقین +تصاویر» (سازمان منافقین کے خودکش حملے + تصاویر)، مشرق نیوز ویب سائٹ، تاریخ درج مطلب: 14 اگست 2014ء، تاریخ مشاہدہ: 8 نومبر 2026ء۔
- «سراجالدین حقانی فرستادن 1050 مهاجم انتحاری از سوی 'شبکه حقانی' را در دو دهه گذشته تایید کرد.» (سراج الدین حقانی نے گزشتہ دو دہائیوں میں 'حقانی نیٹ ورک' کی طرف سے 1050 خودکش حملہ آور بھیجنے کی تصدیق کی)، بی بی سی فارسی ویب سائٹ، تاریخ درج مطلب: 23 فروری 2022ء، تاریخ مشاہدہ: 8 نومبر 2026ء۔
- مبینی کشه، امیدی، «موج چهارم تروریسم و روندهای آینده تروریسم بین الملل» (دہشت گردی کی چوتھی لہر اور بین الاقوامی دہشت گردی کے مستقبل کے رجحانات)، مندرج در ایرانی بین الاقوامی سیاست کا تحقیقی مجلہ ، بہار اور موسم گرما 2019ء۔
- محمدعلی، امیر ملا، عملیات استشهادی از دیدگاه فقهای معاصر شیعه و اهل سنت» (معاصر شیعہ اور اہل سنت فقہاء کی نظر میں استشہادی کارروائی کی مشروعیت)، حوزہ ویب سائٹ، تاریخ درج مطلب: بے تا، تاریخ مشاہدہ: 8 نومبر 2026ء۔
- محمدی الموتی، محسن، محمود جلالی و مهدی شوشتری، «حق حیات و سلب آن از منظر اسلام و حقوق بین الملل بشر با تأکید بر عملیات انتحاری» (اسلام اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے نقطہ نظر سے حق حیات اور اس کا سلب، خودکش کارروائیوں کے تناظر میں)، انسان سے متعلق دینی تحقیقات کا دو فصلنامہ، بہار اور موسم گرما 2017ء۔
- «معرفی اولین گروهی که در ایران عملیات انتحاری انجام داد + فیلم» (ایران میں پہلا گروہ جس نے خودکش حملہ کیا + ویڈیو)، ویب سائٹ جوان صحافیوں کا کلب، تاریخ درج مطلب: 6 مارچ 2022ء، تاریخ مشاہدہ: 8 نومبر 2026ء۔
- Andrew Eggers, Bruce ADDRESSING THE CAUSE: AN ANALYSIS OF SUICIDE TERRORISM, Colorado State University 2011.
- Annual Review of Political Science, "The Rise and Spread of Suicide Bombing", Annual Review Website, Published: February 11, 2015, Accessed: November 8, 2026
- Rashid, Ahmed, , Muhammad Ali Baig, and, Saif ur Rehman Malik, "The Pashtuns use of Suicide Bombing as a Military Operation in Afghanistan and Pakistan", Jurnal Ilmu Pemerintahan, 2021.
- Karzai, Hekmat, "Suicide Terrorism: The Case of Afghanistan", Security & Terrorism, Issue No. 5, 2007
- Cambridge Dictionary, "suicide bomber", Dictionary website, Accessed: November 8, 2026.
- Choi, Seung-Whan, Acosta, Benjamin, "Sunni Suicide Attacks and Sectarian Violence", Terrorism and Political Violence, June 2018.
- HOMELAND SECURITY AFFAIRS, "Causes & Explanations of Suicide Terrorism: A Systematic Review", Homeland security website, Published: December 2018, Accessed: November 8, 2026.
- Martin, Susanne, HANDBOOK OF TERRORISM PREVENTION AND PREPAREDNESS, Chapter 25, International Centre for Counter-Terrorism (ICCT), 2021.
- Wilkens, Ann, "Suicide Bombers and Society", FOI, Swedish Defence Research Agency, 2011