مسودہ:حوقلہ

حَوْقَلَہ یا حَوْلَقَہ کا مطلب «لا حَولَ وَ لا قُوَّۃَ إِلّا بِاللہ»؛ (اللہ کی مدد کے بغیر نہ کسی میں کوئی طاقت ہے اور نہ قوت) کہنا ہے، جو اسلامی اذکار میں سے ایک مشہور ذکر ہے۔ شیعہ اور اہلِ سنت دونوں فریق کی احادیث میں اس کی فضیلت اور اس پر مداومت کی تاکید کی گئی ہے۔[1]
روایات کے مطابق پیغمبر اکرمؐ نے شبِ معراج کو اس ذکر کو اللہ تعالی کی جانب سے عطا کردہ خصوصی نعمتوں میں شمار کیا ہے اور اللہ نے اسے عرش الہی کے نیچے موجود تحریروں میں سے قرار دیا ہے۔[2] اسی طرح حوقلہ کو جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ،[3] جنت کے دروازوں میں سے ایک دروازہ،[4] جنت کے درختوں میں سے ایک درخت[5] اور آسمان و زمین کے دروازوں کی کنجی[6] قرار دیا گیا ہے۔ روایات میں نقل ہوا ہے کہ حضرت موسی نے سمندر کے شق ہونے وقت[7] اور امام حسینؑ نے بھی روز عاشورا مسلسل یہ ذکر اپنی زبان پر جاری رکھا۔[8]
احادیث کی کتابوں میں دعا کے بعد،[9] صبح اور مغرب کی نماز کے بعد،[10] گھر سے نکلتے وقت،[11] نئے کپڑے پہننے کے بعد[12] اور اذان میں «حیّ علی الصلاۃ؛ حیّ علی الفلاح اور حیّ علی خیر العمل» کے فقروں کو سننے کے بعد یہ ذکر پڑھنے کی سفارش کی گئی ہے۔[13] اس ذکر کے متعدد آثار اور برکات بیان کئے گئے ہیں جن میں بیماری، فقر،[14] وسوسہ اور غم و اندوہ[15] سے نجات، حاجات کا پورا ہونا[16]، ستر یا ننانوے قسم کے بلاؤں اور بیماریوں کا علاج بیان کیا گیا ہے۔[17] ان آفتوں میں شیطان سے خوف، غم و اندوہ، ڈر، نظرِ بد، جذام اور برص سے محفوظ رہنا بیان کیا گیا ہے۔[18] اسی طرح ایک روایت میں آیا ہے کہ «بسم اللہ الرحمن الرحیم لا حول ولا قوۃ إلا باللہ العلی العظیم» کو بار بار پڑھنے سے انسان ننانوے قسم کی آفتوں اور بلاؤں سے محفوظ رہتا ہے، جن میں سب سے آسان گلا گھٹنا ہے۔[19]
«لا حول ولا قوۃ إلا باللہ» کا ذکر صحیفہ سجادیہ[20] اور کتب اربعہ سمیت متعدد کتابوں میں پیغمبر اکرمؐ اور اہل بیتؑ[21] سے نقل ہوا ہے۔ اس ذکر کی تین تفسیریں بیان کی گئی ہیں: پہلی یہ کہ اللہ تعالیٰ کی مدد کے بغیر نہ کوئی اطاعت انجام دی جاسکتی ہے اور نہ ہی گناہ سے بچا جاسکتا ہے؛[22] دوسری یہ کہ انسان کی قوت اور اس کی ملکیت اللہ تعالیٰ کی مرضی اور ارادے کے تابع ہے؛[23] اور تیسری یہ کہ اپنے تمام امور کو اللہ تعالیٰ کے سپرد کرکے اسی پر توکل کیا جائے۔[24]
لفظ حوقلہ فارسی زبان میں بھی رائج ہو گیا ہے۔[25] اور «لاحولگویان» اور «لاحولکنان» جیسی تعبیریں فارسی نظم و نثر میں حیرت، اعتراض، ناخوشی یا شیطان کو دور کرنے کے اظہار کے لیے استعمال ہوئی ہیں۔[26]
حوالہ جات
- ↑ نمونہ کے لئے ملاحظہ کیجئے: برقی، المحاسن، ج1، ص9-11 و 41؛ سیوطی، الدرّالمنثور، دار الفکر، ج8، ص197۔
- ↑ قمی، تفسیر القمی، ج2، ص11۔
- ↑ برقی، المحاسن، ج1، ص9 و 11؛ بخاری، صحیح البخاری، ج5، ص75؛ ابن حنبل، مسند احمد بن حنبل، دارصادر، ج2، ص333؛ سیوطی، الدرّالمنثور، دار الفکر، ج2، ص78 و ج5، ص392۔
- ↑ سیوطی، الدرّالمنثور، دار الفکر، ج5، ص391۔
- ↑ سیوطی، الدرّالمنثور، دار الفکر، ج5، ص218۔
- ↑ سیوطی، الدرّالمنثور، دار الفکر، ج7، ص245۔
- ↑ سیوطی، الدرّالمنثور، دار الفکر، ج6، ص299۔
- ↑ ابن شہرآشوب، مناقب آل ابیطالب، ج3، ص258؛ ابن طاووس، اللہوف، ص70
- ↑ کلینی، الکافی، ج2، ص521؛ صدوق، ثواب الاعمال و عقاب الاعمال، ص9۔
- ↑ کلینی، الکافی، ج2، ص528۔
- ↑ کلینی، الکافی، ج2، ص542 و 543۔
- ↑ کلینی، الکافی، ج6، ص459۔
- ↑ طوسی، المبسوط فی فقہ الامامیۃ، ج1، ص97؛ بخاری، صحیح البخاری، ج1، ص152؛ ابن حنبل، مسند احمد بن حنبل، دارصادر، ج4، ص9192۔
- ↑ کلینی، الکافی، ج2، ص551، ح3 و ج8، ص93، ح65؛ برقی، المحاسن، ج1، ص42 و 43۔
- ↑ کلینی، الکافی، ج2، ص425، ح4؛ الفقہ المنسوب للامام الرضا(ع)، ص385۔
- ↑ برقی، المحاسن، ج1، ص42۔
- ↑ صدوق، ثواب الاعمال و عقاب الاعمال، ص162؛ سیوطی، الدرّالمنثور، دار الفکر، ج5، ص393۔
- ↑ برقی، المحاسن، ج1، ص41۔
- ↑ برقی، المحاسن، ج1، ص41۔ نیز دیکھیں: کلینی، الکافی، ج2، ص521۔
- ↑ صحیفہ سجادیہ، دعای 46، بند25۔
- ↑ نمونہ کے لئے ملاحظہ کیجئے: کلینی، الکافی، ج1، ص230، 319، 363، ج2، ص528، 531، 547، 551 و ج8، ص63، 93 و 109؛ شیخ صدوق، من لایحضرہ الفقیہ، ج2، ص526، ج3، ص200 و ج4، ص371۔
- ↑ مجلسی، مرآۃ العقول، ج12، ص213؛ عسکری، معجم الفروق اللغویۃ، ص205؛ صدوق، معانی الاخبار، ص22 و23۔
- ↑ نہج البلاغۃ، تصحیح صبحی صالح، حکمت 404، ص547؛ مجلسی، مرآۃ العقول، ج12، ص213؛ محمدی ریشہری، منتخب نہج الذکر، ص387۔
- ↑ مجلسی، بحارالانوار، ج90، ص189؛ صدوق، کتاب الخصال، ج1، ص299۔
- ↑ نمونہ کے لئے ملاحظہ کیجئے: وقار شیرازی، محاکمہ انسان و حیوان «مرغزار»، ص137
- ↑ نمونہ کے لئے ملاحظہ کیجئے: منوچہری، دیوان، ص196، 203؛ مولوی، مثنوی معنوی، ج1، دفتر2، ص258261، بیت 206250؛ سعدی، بوستان سعدی، ص154، بیت 2910، ص157، بیت 2975۔
مآخذ
- ابنحنبل، احمد بن حنبل، مسند الامام احمد بن حنبل، بیروت، دارصادر، بے تا۔
- ابنشہر آشوب، محمد بن علی، مناقب آل ابی طالب، نجف، 1956ء۔
- ازہری، محمد بن احمد، تہذیب اللغۃ، بیروت، دار احیاء التراث العربی، بے تا۔
- بخاری، محمد بن اسماعیل، صحیح البخاری، (چاپ محمد ذہنی افندی)، استانبول 1401ھ/1981ء۔
- برقی، احمد بن محمد بن خالد، المحاسن، تحقیق جلال الدین محدث، قم، دار الکتب الاسلامیۃ، دوسری اشاعت، 1371ھ۔
- سعدی، مصلح بن عبداللّہ، بوستان سعدی: سعدی نامہ، چاپ غلام حسین یوسفی، تہران، 1363ہجری شیمسی۔
- سید بن طاووس، علی بن موسی، مقتل الحسین علیہالسلام المسمی باللہوف فی قتلی الطفوف، قم، 1417ھ۔
- سیوطی، جلال الدین عبدالرحمن بن ابوبکر، الدرّ المنثور فی التفسیر بالمأثور، بیروت، دار الفکر، بے تا۔
- شریف رضی، محمد بن حسین، نہج البلاغۃ، تصحیح صبحی صالح، قم، ہجرت، پہلی اشاعت، 1414ھ۔
- صدوق، محمد بن علی بن بابویہ، ثواب الاعمال و عقاب الاعمال، قم، دار الشریف الرضی، دوسری اشاعت، 1406ھ۔
- صدوق، محمد بن علی بن بابویہ، الخصال، تحقیق علی اکبر غفاری، قم، جامعہ مدرسین، پہلی اشاعت، 1362ہجری شیمسی۔
- صدوق، محمد بن علی بن بابویہ، معانی الاخبار، تحقیق و تصحیح علی اکبر غفاری، قم، دفتر انتشارات اسلامی، پہلی اشاعت، 1403ھ۔
- صدوق، محمد بن علی بن بابویہ، من لایحضرہ الفقیہ، قم، دفتر انتشارات اسلامی، دوسری اشاعت، 1413ھ۔
- طوسی، محمدبن حسن، المبسوط فی فقہ الامامیۃ، تحقیق محمدباقر بہبودی، تہران، مکتبۃ المرتضویہ، 1387ھ۔
- عسکری، ابو ہلال حسن بن عبداللہ، معجم الفروق اللغویۃ، تنظیم و تحقیق بیت اللہ بیات، قم، دفتر انتشارات اسلامی، پہلی اشاعت، 1412ھ۔
- الفقہ المنسوب للامام الرضا علیہ السلام و المشتہر بفقہ الرضا، مشہد، مؤسسۃ آل البیت، 1406ھ۔
- قمی، علی بن ابراہیم، تفسیر القمی، تحقیق و تصحیح طیب موسوی جزایری، قم، دار الکتاب، تیسری اشاعت، 1404ھ۔
- کلینی، محمد بن یعقوب، الکافی، تحقیق علی اکبر غفاری و محمد آخوندی، تہران، دار الکتب الاسلامیہ، چوتھی اشاعت، 1407ھ۔
- محمدی رے شہری، محمد، منتخب نہج الذکر، ترجمہ حمید رضا شیخی، چاپ و نشر دار الحدیث، 1387ہجری شیمسی۔
- مجلسی، محمد باقر، مرآۃ العقول فی شرح أخبار آل الرسول، تہران، دار الکتب الاسلامیہ، 1404ھ۔
- منوچہری، احمدبن قوص، دیوان، چاپ محمد دبیر سیاقی، تہران، 1375ہجری شیمسی۔
- مولوی، جلال الدین محمد بن محمد، مثنوی معنوی، تصحیح رینولدآلن نیکلسون، چاپ نصر اللہ پور جوادی، تہران، 1363ہجری شیمسی۔
- وقار شیرازی، احمدبن محمد شفیع، محاکمہ انسان و حیوان «مرغزار»، چاپ محمد فاضلی، مشہد، 1372ہجری شیمسی۔
- متقی ہندی، علی بن حسام، کنز العمال، بیروت، موسسۃ الرسالہ، پانچویں اشاعت، 1405ھ، 1985ء۔