محمد بن عقیل
کوائف | |
---|---|
نام: | محمد بن عقیل |
لقب: | ابو القاسم |
نسب | بنو ہاشم |
مشہور اقارب | حسین بن علی،مسلم بن عقیل، عبد الرحمن بن عقیل، عبد اللہ بن محمد بن عقیل |
شہادت | 61ھ |
شہادت کی کیفیت | لقيط بن ناشر کے تیر سے |
اصحاب | امام حسینؑ |
محمد بن عقیل بن ابی طالب کے ان فرزندوں میں سے ہیں جنہیں بعض مؤرخین نے کربلا کے شہیدوں میں شمار کیا ہے اور بعض نے انہیں کربلا کے اسیروں میں شمار نہیں کیا ہے ۔مشہور قول کی بنا پر عقیل بن ابی طالب کی نسل محمد بن عقیل کے بیٹے ابو محمد عبد اللہ سے چلی ہے۔
تعارف
آپ عقیل بن ابو طالب کے بیٹے ہیں ۔والدہ کا نام حلیہ تھا اور ام ولد تھی[1]عقیل بن ابو طالب کی نسل اسی محمد بن عقیل کے بیٹے ابومحمد عبد اللہ سے چلی ہے ۔[2] اس کی بیوی کا نام زينب صغرى بنت علی بن ابی طالب تھا اور وہ ام ولد کی بیٹی تھی۔[3] اسی وجہ سے آپ کو حضرت علی کا داماد کہا جاتا ہے۔[4]
شہادت
محمد بن عقیل کی شہادت، بعض قدیمی منابع میں مذکور ہے۔ دینوری (282ھ)نے ان کی شہادت کا ذکر کرتے ہوئے کہا: عبد الرحمن بن عقیل کے بعد محمد بن عقیل کی شہادت لقيط بن ناشر جہنى کے تیر مارنے سے ہوئی.[5] بعض نے مقتل خوارزمی سے اس کی شہادت نقل کی ہے [6]۔بعض[7] نے مناقب آل ابی طالب کے حوالے سے بھی ان کا نام شہدا میں ذکر کیا ہے جبکہ موجودہ ابن شہر آشوب کی مناقب آل ابی طالب میں یہ نام مذکور نہیں بلکہ جعفر بن محمد بن عقیل کا نام مذکور ہے۔[8] ابو الفرج کا بیان مناقب آل ابی طالب کے جعفر بن عقیل بن ابی طالب کی نفی کرتا ہے کیونکہ وہ جعفر بن محمد بن عقیل کا نام ذکر کرنے کے بعد کہتا ہے کہ میں نے کتب انساب میں محمد بن عقیل کے کسی بیٹے جعفر کا ذکر نہیں پایا۔[9]
ابن سعد کے ترجمۂ امام حسین کے حصے میں محمد بن عقیل اصغر اسیروں کی فہرست میں ہے [10]۔ذہبی نے سیر اعلام النبلاء میں اصغر کی قید کے بغیر محمد بن عقیل کے اسیر ہونے کا ذکر کیا[11] اور ابن عساکر نے محمد الاصغر بن عقیل بن ابی طالب کے ذیل میں لکھا کہ اسے اسیر کیا گیا۔[12] لیکن عقیل بن ابو طالب کی اولاد میں محمد نام کے دو فرزند مذکور نہیں ہیں۔ جبکہ بعض نے عبد اللہ اکبر اور عبد اللہ اصغر کا تذکرہ کیا ہے [13][14]۔
حوالہ جات
- ↑ بلاذری ،انساب الاشراف،2/69 تحقیق سہيل زكار ورياض الزركلي ،ناشر: دار الفكر - بيروت
- ↑ ابن عنبہ ۔عمدۃ الطالب،32 منشورات المطبعة الحيدريہ - النجف الأشرف۔ابن حزم ،جمہرۃ انساب العرب،1/69،دار الكتب العلميہ - بيروت.مصعب بن عبد الله زبیری، نسب قريش (ص: 85)دار المعارف، قاہرة
- ↑ مصعب بن عبد الله زبیری، نسب قريش (ص: 85)دار المعارف، قاہرة
- ↑ نمازی،مستدركات علم رجال الحديث 7/209.
- ↑ أبو حنيفہ أحمد بن داود دينوري،الأخبار الطوال (ص: 257)، دار إحياء الكتب العربي - عيسى البابي الحلبي وشركاه / قاہرہ۔ بلاذری،انساب الأشراف (2/ 70)
- ↑ مہدی شمس الدین، انصار الحسین،137،ناشر : الدار الإسلاميہ۔رک: قاضی نعمان،شرح الاخبار3/237کا تعلیقہ، تحقیق حسین جلالی، ناشر : مؤسسہ النشر الإسلامي التابعہ لجماعہ المدرسين بقم المشرفہ
- ↑ جواد محدثی،فرہنگ عاشورا،3/17
- ↑ ابن شہر آشوب ،مناقب آل ابی طالب3/259،
- ↑ ابو الفرج اصفہانی،مقاتل الطالبین،62،ناشر : منشورات المكتبہ الحيدريہ ومطبعتہا - النجف الأشرف
- ↑ ابن سعد، ترجمہ الإمام الحسين (ع)، 78، ناشر : الہدف للإعلام والنشر
- ↑ ذہبی ، سیر اعلام النبلاء،3/303،مؤسسہ الرسالہ
- ↑ ابن عساکر ،تاریخ مدینہ دمشق،54/226/6756 (تحقیق شیری)
- ↑ مصعب بن عبد اللہ زبیری،نسب قریش85،دار المعارف، القاہرة
- ↑ ابن عنبہ ،عمدۃ الطالب،32
مآخذ
- ابن عنبہ ۔عمدۃ الطالب، منشورات المطبعہ الحيدريہ - النجف الأشرف
- ابن حزم ،جمہرۃ انساب العرب،،دار الكتب العلميہ - بيروت
- ابن شہر آشوب ،مناقب آل ابی طالب
- ابن سعد، ترجمہ الإمام الحسين (ع)، ناشر : الہدف للإعلام والنشر
- ابن عساکر ،تاریخ مدینہ دمشق، (تحقیق علی شیری) دار الفكر للطباعہ والنشر والتوزيع - بيروت - لبنان
- ابو الفرج اصفہانی،مقاتل الطالبین،ناشر : منشورات المكتبہ الحيدريہ ومطبعتہا - النجف الأشرف
- بلاذری ،انساب الاشراف، تحقیق سہيل زكار ورياض الزركلي ،ناشر: دار الفكر - بيروت
- جواد محدثی،فرہنگ عاشورا
- دينوري ،أبو حنيفہ أحمد بن داود ،الأخبار الطوال ، دار إحياء الكتب العربي۔عيسى البابي الحلبي وشركاه / قاہرہ
- ذہبی ، سیر اعلام النبلاء،،مؤسسہ الرسالہ
- زبیری،مصعب بن عبد اللہ ،نسب قریش ،دار المعارف، القاہرة
- قاضی نعمان،شرح الاخبار، تحقیق حسین جلالی، ناشر : مؤسسہ النشر الإسلامي التابعہ لجماعہ المدرسين بقم المشرفہ
- مہدی شمس الدین، انصار الحسین،137،ناشر : الدار الإسلاميہ
- نمازی،مستدركات علم رجال الحديث، : محرم الحرام 1415،چاپخانہ : حيدري - طہران