عبد اللہی ناصر جمعہ
کینیا کے مستبصر شیعہ عالم دین | |
کوائف | |
---|---|
مکمل نام | عبداللہی ناصر جمعہ |
تاریخ ولادت | 3 جون سنہ 1932ء |
آبائی شہر | کنیا |
تاریخ وفات | 10 جنوری سنہ 2022ء |
مدفن | میمباسا کینیا |
علمی معلومات | |
تالیفات | Shia na Taqiya (شیعہ و تقیہ)، Shia na Qur'ani (شیعہ و قرآن)، Shia na Sahaba (شیعہ و صحابہ) |
خدمات | |
سیاسی | عضو کنفرانس قانون اساسی کنیا، نمایندگی مومباسا در پارلمان |
سماجی | تأسیس حوزه علمیه امام علیؑ، تأسیس کتابخانه عمومی، عضویت در مجمع عمومی مجمع جہانی اہل بیتؑ |
عبداللہی ناصر جمعہ (1932ء–2022ء) عبداللہی ناصر کے نام سے مشہور کنیا کے شیعہ عالم دین جنہوں نے کینیا اور افریقہ کے دیگر حصوں میں شیعہ مذہب کے پھیلاؤ اور اس کی تبلیغ میں کردار ادا کیا۔ وہ ان سنی علماء میں سے تھے جنہوں نے سنہ 1974ء میں اپنا مذہب تبدیل کر کے شیعہ مذہب اختیار کر لیا۔ مدرسہ علمیہ امام علیؑ، پبلک لائبریری کا قیام، وہابی مفتیوں کے ساتھ علمی مناظرہ، اہل بیتؑ عالمی اسمبلی کی رکنیت اور مختلف ممالک میں دینی اور مذہبی لیکچرز کا انعقاد ان کی ثقافتی اور دینی سرگرمیوں میں شامل ہیں۔ انہوں نے سواحلی زبان میں اسلام اور شیعہ مذہب کے بارے میں 25 سے زیادہ کتابیں اور مقالے لکھے ہیں۔
عبد اللہی ناصر نے جوانی کے عالم میں کنیا کی برطانیہ سے آزادی کی تحریک میں حصہ لیا اور اپنے ملک کی برطانوی سلطنت سے آزادی کے سلسلے میں ملک کی آئینی کانفرنس کے رکن رہے۔
زندگینامہ
عبداللہ ناصر جمعہ کینیا کے ایک ایسے شیعہ عالم دین تھے جنہوں نے کینیا میں بعض شیعوں کی فکری اور عملی قیادت کی۔[1] عبداللہ ناصر جمعہ، 3 جون سنہ 1932ء کو کینیا کے میمباسا شہر کے ایک سنی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ [2] ناصر جمعہ سنہ1950ء میں تنزانیہ کے جزیرہ زنجبار (زنگبار) چلے گئے اور ٹیچینگ ٹریننگ کالج میں تعلیم حاصل کی۔ عبداللہ ناصر میمباسا واپس آیا اور ایک عرب ایلیمنٹری سکول اور میمباسا مسلم ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹ میں پڑھانا شروع کیا۔ [3] عبداللہی سنہ 1964ء میں کینیا کے دارالحکومت نیروبی چلے گئے اور بی بی سی کے ساتھ عرب ساحلی مبصر کے طور پر کام کیا۔ سنہ1965ء میں وہ آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کی مشرقی افریقہ برانچ کے چیف ایڈیٹر رہے جبکہ سنہ 1974ء سے سنہ1977ء تک وہ آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کی مشرقی افریقہ برانچ کے انچارج رہے اور سنہ1980ء سے پہلے میمباسا واپس آئے۔[4]
وفات
عبداللہی ناصر 89 سال کی عمر میں کینیا کے شہر میمباسا میں 11 جنوری سنہ2022ء کو انتقال کر گئے[5]اور مورخہ 11 جنوری 2022ء کو ان کی تشییع جنازہ کے بعد گنجونی قبرستان (Ganjoni Cemetery)میمابسا میں دفن ہوئے۔ [6]
شیعہ مذہب کی طرف آمد
شیخ عبد اللہی ناصر جن کا شمار سنی علما میں ہوتا تھا، نے سنہ1960ء کی دہائی میں شیعہ مذہب اختیار کیا۔ [7] جیسے کہ وہ خود کہتے ہیں کہ میں نے امام علیؑ کے فضائل سے آشنا ہونے کے بعد یہ اندازہ لگایا کہ وہ دوسرے اصحاب سے افضل ہیں۔ ان کے مطابق علامہ امینی کی لکھی ہوئی کتاب الغدیر] کا مطالعہ کرنے کے بعد شیعہ مذہب کی حقانیت کے بارے میں یقین ہوگیا اور سنہ 1975ء میں اپنا مذہب تبدیل کر کے شیعہ مذہب اختیار کر لیا۔[8] انہوں نے سنہ 1980ء کی دہائی کے اوائل میں انقلاب اسلامی ایران کی کامیابی کے بعد شیعہ مذہب قبول کرنے کا باقاعدہ اعلان کیا۔ [9] یہ اعلان کینیا کے اہل سنت لوگوں کے درمیان شیخ عبد اللہی کی مقبولیت کم ہونے کا سبب بنا۔[10] کہا جاتا ہے کہ بعض وہابی مراکز کی طرف سے انہیں شیعہ مذہب چھوڑنے پر بہت زور دیا گیا لیکن وہ لوگ اس میں ناکام رہے۔[11]
سیاسی اور سماجی سرگرمیاں
عبداللہی ناصر نے کینیا میں مدرسہ علمیہ امام علیؑ کی بنیاد رکھی۔ انہوں نے وہاں وہابی مفتیوں سے علمی مناظرے کیے[12] اور تنزانیہ، ہندوستان، پاکستان، برطانیہ، امریکہ اور کینیڈا میں سواحلی اور انگریزی زبان میں دینی و مذہبی موضوعات پر تقریریں کیں۔[13] عبد اللہی ناصر کی دینی فعالیتیں اور سرگرمیاں کینیا اور دیگر افریقی ممالک میں شیعہ مذہب کے پھیلاؤ کا سبب اور اس سلسلے میں ان کی فعالیتیں موثر سمجھی جاتی ہیں۔۔[14] اہلبیتؑ عالمی اسمبلی میں ان کی رکنیت [15] اور پبلک لائبریری کا قیام ان کی دیگر فعالیتوں میں سے ہے۔[16] انہوں نے اپریل 2011ء میں خوجہ شیعہ اثنا عشری کمیونٹیز کی فیڈریشن کی طرف سے میمباسا میں اس فیڈریشن کی سپریم کونسل کے 72ویں اجلاس میں تبلیغ دین کے سلسلے میں انجام دیے جانے والی فعالیتوں کے صلے میں تمغہ عباسی وصول کیا۔[17] عبد اللہی ناصر نے اپنے مذہب کی تبدیلی کے باضابطہ اعلان سے پہلے سنہ1978ء اور سنہ1980ء کے درمیان سعودی عرب کے دار الحکومت جدہ میں ورلڈ اسمبلی آف مسلم یوتھ (WAMY) کے مشرقی افریقہ نمائندے کے طور پر خدمات انجام دیں۔ [18] عبداللہی ناصر اپنی جوانی میں سنہ1957ء اور سنہ1963ء کے درمیان آزادی کینیا کی تحریک میں شامل تھے اور سنہ1961ء سے سنہ1963ء تک کینیا کی آزادی سے پہلے کی قانون ساز کونسل کے رکن رہے۔ وہ لندن کے لنکاسٹر ہاؤس (Lancaster House) میں ہونے والی آئینی کانفرنس کے رکن بھی تھے جو برطانوی سلطنت سے کینیا کی آزادی کے لیے تشکیل دی گئی تھی۔ [19] انہوں نے پارلیمانی اجلاس میں میمباسا کے عوام کی نمائندگی بھی کی۔[20]
علمی آثار
عبداللہی ناصر نے تشیع کے بارے میں تقریبا 25 کتابیں اور رسالے سواحلی زبان میں تالیف کیے ہیں اور قرآن مجید کی بعض سورتوں کی تفسیر اور ترجمہ بھی آپ کے علمی آثار میں شمار ہوتا ہے۔ ان کے کچھ تالیفی کام انگریزی اور روانڈا (افریقہ کے کچھ حصوں کی سرکاری زبان) میں ترجمہ اور شائع کیے گئے ہیں۔[21]
- شیعہ و تقیہ
عبداللہی کتاب Shia na Taqiya: Majibu na Maelezo عبد اللہی ناصر نے (شیعہ اور تقیہ) نامی کتاب کو سواحلی زبان میں[22] محب الدین خطیب(وفات:1389ھ) کی لکھی گئی کتاب «الخُطوطُ العَریضَةُ لِلاُسُسِ الَّتی قامَ عَلَیْہا دینُ الشّیعَةِ الاِمامیَّةِ الاِثنی عَشریَّۃ» کے جواب میں لکھا۔ اس کتاب میں عبداللہی ناصر جمعہ نے تقیہ کی حقیقت، بنی امیہ اور بنی عباس کے زمانے میں شیعوں کے مسائل اور اہل سنت اور شیعہ نقطہ نظر سے تقیہ پر بحث کی ہے۔ [23]
آپ کی بعض تالیفات درج ذیل ہیں:
- Shia na Qur'ani: Majibu na Maelezo (شیعہ و قرآن)[24]
- Shia na Sahaba: Majibu na Maelezo (شیعہ و صحابہ[25]
- Shia na Hadith: Majibu na Maelezo (شیعہ و حدیث)[26]
- Ukweli wa Hadith ya Karatasi (حقیقت حدیث کاغذ)[27]
- Mut'a Ndoa ya Halali (ازدواج حلال متعہ)[28]
- Malumbano Baina ya Sunni na Shia (اختلافات بین شیعہ و سنی)[29]
- Sura al-Ahzaab: Tafsiri na Maelezo (تفسیر سورہ احزاب)[30]
- Tafsiri ya Sura at-Talaaq (تفسیر سورہ طلاق)[31]
- Yazid Hakuwa Amirul-Mu'minin (یزید امیرالمؤمنین نبود)[32]
- Hadith Al-Thaqalayn: Hadith Sahihi (حدیث ثقلین)[33]
- Ahlul Bayt: Ni Nani, Si Nani (اہل بیت)[34]
- Maulidi: Si Bida, Si Haramu (میلاد پیامبر، نہ بدعت نہ حرام)[35]
- Tafsiri ya Juzuu ya 'Amma (ترجمہ سواحلی جزء عم)[36]
حوالہ جات
- ↑ «وضعيت شيعيان كنيا»، خبرگزاری اهل بیت (ابنا).
- ↑ «درگذشت عالم بزرگ شیعہ در کنیا»، خبرگزاری شبستان.
- ↑ "Alhaj Sheikh AbdillahiNassir Juma", Africa fedration؛].
- ↑ "Alhaj Sheikh Abdillahi Nassir Juma", Africa fedration؛
- ↑ "Alhaj Sheikh Abdillahi Nassir Juma", Africa fedration؛].
- ↑ "DEATH ANNOUNCEMENT (LOCAL)- UPDATE SAD DEMISE OF Sheikh ABDILAHI NASSIR JUMA", KSI Jamaat Mombasa.
- ↑ Steven Reese, «The Transmission of Learning in Islamic Africa»2004 ,p. 219.
- ↑ «عالم بزرگ شیعہ کنیا درگذشت»، خبرگزاری اهل بیت (ابنا).
- ↑ Steven Reese, «The Transmission of Learning in Islamic Africa»2004 ,p. 219.
- ↑ Steven Reese, «The Transmission of Learning in Islamic Africa»2004, p. 212.
- ↑ «عالم بزرگ شیعہ کنیا درگذشت»، خبرگزاری اہل بیت (ابنا).
- ↑ «عالم بزرگ شیعه کنیا درگذشت»، خبرگزاری اهل بیت (ابنا).
- ↑ "Alhaj Sheikh Abdillahi Nassir Juma", Africa fedration؛ تبدیل تاریخ از میلادی به شمسی با سایت باحساب.
- ↑ «عالم بزرگ شیعہ کنیا درگذشت»، خبرگزاری اهل بیت (ابنا).
- ↑ «عالم بزرگ شیعہ کنیا درگذشت»، خبرگزاری اہل بیت (ابنا).
- ↑ "Alhaj Sheikh Abdillahi Nassir Juma", Africa fedration؛ تبدیل تاریخ از میلادی به شمسی با سایت باحساب.
- ↑ "Alhaj Sheikh Abdillahi Nassir Juma", Africa fedration؛ تبدیل تاریخ از میلادی به شمسی با سایت باحساب.
- ↑ "Alhaj Sheikh Abdillahi Nassir Juma", Africa fedration؛ تبدیل تاریخ از میلادی بہ شمسی با سایت باحساب.
- ↑ «عالم بزرگ شیعہ کنیا درگذشت»، خبرگزاری اہل بیت (ابنا).
- ↑ «عالم بزرگ شیعہ کنیا درگذشت»، خبرگزاری اہل بیت (ابنا).
- ↑ «عالم بزرگ شیعہ کنیا درگذشت»، خبرگزاری اہل بیت (ابنا).
- ↑ Nassir, Shia na Taqiya, 2003.
- ↑ «عالم بزرگ شیعہ کنیا درگذشت»، خبرگزاری اہل بیت (ابنا).
- ↑ Nassir, Shia na Qur'ani, Bilal Muslim Mission of Tanzania.
- ↑ Nassir, Shia na Sahaba, Bilal Muslim Mission of Tanzania.
- ↑ Nassir, Shia na Hadith, Bilal Muslim Mission of Tanzania.
- ↑ Nassir, Ukweli wa Hadith ya Karatasi, 2003.
- ↑ Nassir, Mut'a Ndoa ya Halali, Ahlul Bayt Centre .
- ↑ Nassir, Malumbano Baina ya Sunni na Shia, Ahlul Bayt Centre .
- ↑ Nassir, Sura al-Ahzaab, 2005.
- ↑ Nassir, Tafsiri ya Sura at-Talaaq, Shungwaya.
- ↑ Nassir, Yazid Hakuwa Amirul-Mu'minin, Bilal Muslim Mission of Kenya.
- ↑ Nassir, Hadith Al-Thaqalayn, Ahlul Bayt Centre .
- ↑ Nassir, Ahlul Bayt, Ahlul Bayt Centre .
- ↑ Nassir, Maulidi, Bilal Muslim Mission of Kenya.
- ↑ Nassir, Tafsiri ya Juzuu ya 'Amma, Bilal Muslim Mission of Kenya.
مآخذ
- «درگذشت عالم بزرگ شیعه در کنیا»، خبرگزاری شبستان، تاریخ درج:۲۲ دی ۱۴۰۰ہجری شمسی۔ تاریخ اخذ:۲۴ دی ۱۴۰۰ہجری شمسی۔
- «عالم بزرگ شیعه کنیا درگذشت»، خبرگزاری اهل بیت (ابنا)، تاریخ درج: ۲۱ دی ۱۴۰۰ش، تاریخ اخذ: ۲۴ دی ۱۴۰۰ہجری شمسی۔
- «وضعيت شيعيان كنيا»، خبرگزاری اهل بیت (ابنا)، تاریخ درج مطلب: ۲۶ خرداد ۱۳۸۸ش، تاریخ بازدید: ۲۴ دی ۱۴۰۰ہجری شمسی۔
- "Alhaj Sheikh Abdillahi Nassir Juma", Africa fedration, تاریخ درج مطلب: ۱۲ جنوری ۲۰۲۲ء۔ تاریخ اخذ: ۱۴ جنوری ۲۰۲۲ء۔
- "DEATH ANNOUNCEMENT (LOCAL)- UPDATE SAD DEMISE OF Sheikh ABDILAHI NASSIR JUMA", KSI Jamaat Mombasa, تاریخ درج: ۱۱ جنوری ۲۰۲۲م، تاریخ اخذ: ۱۴ جنوری ۲۰۲۲ء۔
- Nassir, Abailahi, Shia na Taqiya, Ahlul Bayt Centre, 2003.
- Nassir, Abailahi, Shia na Qur'ani, Bilal Muslim Mission of Tanzania.
- Nassir, Abailahi, Shia na Sahaba, Bilal Muslim Mission of Tanzania.
- Nassir, Abailahi, Shia na Hadith, Bilal Muslim Mission of Tanzania.
- Nassir, Abailahi, Maulidi, Bilal Muslim Mission of Kenya.
- Nassir, Abailahi, Ukweli wa Hadith ya Karatasi, Ahlul Bayt Centre, 2003.
- Nassir, Abailahi, Mut'a Ndoa ya Halali, Ahlul Bayt Centre.
- Nassir, Abailahi, Malumbano Baina ya Sunni na Shia, Ahlul Bayt Centre.
- Nassir, Abailahi, Sura al-Ahzaab, Ahlul Bayt Centre, 2005.
- Nassir, Abailahi, Yazid Hakuwa Amirul-Mu'minin, Bilal Muslim Mission of Kenya.
- Nassir, Abailahi, Hadith Al-Thaqalayn, Ahlul Bayt Centre.
- Nassir, Abailahi, Ahlul Bayt, Ahlul Bayt Centre.
- Nassir, Abailahi, Tafsiri ya Juzuu ya 'Amma, Bilal Muslim Mission of Kenya.
- "Shia na Taqiya: Majibu na Maelezo", googlebooks.
- Steven Reese, Scott, «The Transmission of Learning in Islamic Africa», BRILL, 2004.