سریہ حمزہ بن عبد المطلب

ویکی شیعہ سے
سریہ حمزہ عبد المطلب
تاریخ
مقام عیص کا علاقہ
محل وقوع ساحل دریا
نتیجہ
فریقین
مسلمین مشرکین مکہ
قائدین
حمزہ بن عبد المطلب ابو جہل بن ہشام


سریہ حمزہ بن عبد المطلب، یہ وہ سریہ ہے جو غزوہ ابواء کے بعد سن 2 ہجری میں، پیغمبر اکرم (ص) کے چچا حمزہ بن عبد المطلب کی سرداری میں عیص کے علاقہ میں پیش آیا۔

سپاہ اسلام کے اس لشکر میں فقط مہاجرین میں سے 30 افراد شامل تھے۔ حمزہ بن عبد المطلب نے عیص کے علاقہ میں ساحل دریا تک پیش قدمی کی اور وہاں ان کا ٹکراو 300 افراد پر مشتمل مشرکین مکہ کے سوار لشکر سے ہوا، جس کی کمان ابو جہل بن ہشام کے ہاتھوں میں تھی۔ اس سے پہلے کہ جنگ شروع ہوتی، مجدی بن عمرو جہنی نے جس کا ان دونوں فریق کے ساتھ صلح کا معاہدہ تھا، دونوں گروہ کے درمیان ثالث کا کام کیا۔ [1]

حوالہ جات

  1. آیتی، محمد ابراہیم؛ تاریخ پیامبر اسلام، ص۱۹۹۔

مآخذ

  • آیتی، محمد ابراہیم؛ تاریخ پیامبر اسلام، تجدید نظر و اضافات و کوشش دکتر ابو القاسم گرجی، تہران، نشر دانشگاه تہران، چاپ ششم، ۱۳۷۸ش۔