دیو جی جمال
کوائف | |
---|---|
مکمل نام | دیو جی بھائی جمال |
تاریخ ولادت | 1820 ء |
تاریخ وفات | 1905 ء |
مدفن | کربلا، عراق |
علمی معلومات | |
خدمات | |
سماجی | خوجہ شیعہ اثنا عشری کے رہنما |
دیو جی بھائی جمال (1905۔1820ء) دیو جی جمال کے نام سے مشہور، خوجہ شیعہ اثنا عشری جماعت ہندوستان کے رہنماؤں میں سے ہیں۔ خوجوں کے بعض گروہ ابتداء میں اسماعیلیوں کے امام آقا خان کی پیروی کرتے تھے۔ لیکن بعض اختلافات کی وجہ سے انہوں نے آقا خان کے حکم سے سر پیچی کی۔ دیو جی نے بعض خوجوں کے ہمراہ عتبات عالیات کی زیارت کے ضمن نجف اشرف میں مقیم شیعہ مرجع تقلید آیت اللہ شیخ زین العابدین مازندرانی سے ملاقات کی اور ان سے درخواست کی کہ وہ ممبئی و زنجبار خوجہ اثنا عشری جماعتوں کے لئے مبلغین بھیجیں۔ آیت اللہ مازندرانی نے ان کی درخواست کو قبول کرتے ہوئے سنہ 1873ء کو ملا قادر حسین[1] اور سنہ 1885ء کو شیخ ابو القاسم نجفی اور سید عبد الحسین مرعشی کو ممبئی و زنجبار بھیجا۔
انہوں نے ممبئی میں اولین خوجہ شیعہ اثنا عشری جماعت کی تاسیس میں ملا عبد القادر کے ساتھ تعاون کیا۔ حاجی دیو جی جمال کے خاندان میں سے شریف دیو جی، جعفر دیو جی، محمد جعفر شریف (علی محمد شریف کے والد) و احمد حسین شریف شیعہ مبلغین میں سے ہیں۔[2] دیو جی جمال کربلا میں مدفون ہیں۔[3]
حوالہ جات
مآخذ
- روغنی، زہرا، شیعیان خوجہ در آینہ تاریخ، پژوہشگاہ علوم انسانی و مطالعات فرهنگی، تہران، ۱۳۸۷ش.
- عرب احمدی، امیر بہرام، شیعیان خوجہ اثنا عشری در گسترہ جہان، مؤسسہ شیعہ شناسی، قم، ۱۳۸۹ش.