مردہ باد امریکہ

ویکی شیعہ سے
(امریکہ مردہ باد سے رجوع مکرر)
ٹایپوگرافی اور تصویر سازی مردہ باداآمریکہ، ہنرمند: فرهود مقدم، 1398ش، کانون ہنر شیعی ویب سائٹ

مردہ باد امریکہ ایک نعرہ ہے جو ایران اور دنیا کے مختلف خطوں میں امریکی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج میں استعمال ہوتا ہے۔ کچھ لوگ اس نعرے کو ایرانی اسلامی انقلاب کے استعمار مخالف نظریات اور اہداف کی علامت سمجھتے ہیں۔

کچھ لوگ اس نعرے کو قرآن کی آیات سے مستند کرتے ہیں جن میں کافروں اور مشرکوں کے لیے موت کی تمنا کی گئی ہے، اور کچھ لوگ اسے تبرا کا مصداق سمجھتے ہیں جو فروع دین میں سے ہے۔ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے مطابق اس نعرے میں گہری اور عقلی منطق ہے جسے شیطان کے خلاف مسلسل تیاری اور اللہ سے استعاذہ سے تشبیہ دی جا سکتی ہے۔

ایران میں بعض سیاسی حلقے اس نعرے کے خلاف ہیں اور اسے نہ لگانے کا مطالبہ کرتے ہیں اور دعویٰ کرتے ہیں کہ امام خمینی نے بھی اپنی زندگی میں سرکاری میڈیا سے اس نعرے کو ہٹانے سے اتفاق کیا تھا؛ لیکن اس نعرے کے حامیوں نے ان الفاظ کو فریب اور غیر مستند سمجھا ہے اور اس معاملے میں فیصلہ کرنے کو ولی فقیہ کے اختیارات میں سے سمجھا ہے۔

مقام اور اہمیت

"امریکہ مردہ باد" کا نعرہ انقلاب اسلامی ایران کے استعمار مخالف نظریات اور اہداف کی نمائندگی کے طور پر متعارف کرایا گیا ہے[1] بعض اسے ایران کے اسلامی انقلاب کا بنیادی نعرہ سمجھتے ہیں[2] جو کسی خاص وقت کے ساتھ مختص اور منحصر نہیں ہے۔[3] شیعہ مجتہد اور فلسفی محمد تقی مصباح یزدی کا خیال ہے کہ ایران کے لوگ نماز باجماعت کے بعد تکبیر کی صف میں اس نعرے کو ضروری سمجھتے ہیں۔[4]

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے مطابق امریکہ مردہ باد کا نعرہ گہری فکری اور عقلی حمایت کے ساتھ ایک منطقی نعرہ ہے اور اس کا مطلب امریکہ کی استعماری پالیسیوں پر موت[5] اور امریکی قائدین کی موت ہے خواہ جس دورے کے بھی ہوں۔[6] آپ نے اس نعرے کو استعاذہ اور شیطان کے خلاف مسلسل تیاری سے تشبیہ دیا ہے اور ان کا خیال ہے کہ یہ نعرہ لوگوں کو عالمی حکمرانوں کی زیادتیوں اور عالمی تسلط طلب لوگوں کے خلاف تیار رکھتا ہے۔[7]

امریکہ مردہ باد کے دینی مستندات

امریکہ مردہ باد کو کچھ قرآنی مستندات سے استناد کیا ہے اور اس نعرے کو کچھ قرآنی آیات جیسے: سورہ محمد آیت نمبر 8، سورہ بروج آیت نمبر 4، سورہ مدثر آیت نمبر 19 اور سورہ ذاریات آیت نمبر 10؛ سے جوڑا دیا ہے جن میں بنیادی طور پر کچھ کفار اور مشرکوں کے لئے «قُتِلَ» (یعنی مردہ باد) کی تعبیر سے یاد کیا گیا ہے۔[8] کچھ لوگوں کا یہ بھی خیال ہے کہ "مردہ باد امریکہ" کے نعرے کو فروع دین میں سے تبرا کا ایک مصداق شمار کیا جاسکتا ہے۔[9]

دوسرے ممالک تک پھیلاؤ

تحریک انصار اللہ یمن کے پرچم پر نعرہ

امریکہ مردہ باد کا نعرہ ایران کے علاوہ بعض ایشیائی، یورپی، افریقی اور جنوبی امریکہ کے ممالک میں بھی استعمال ہوا ہے؛[10] اور سید علی خامنہ ای نے اسے امریکہ کے لیے ایک سنگین بحران قرار دیا ہے[11] اور عالمی سطح پر ہونے والے تحولات کی نشانی قرار دیا ہے۔[12] مثال کے طور پر یمن کی انصار اللہ تحریک کے بانی اور پہلے رہنما سید حسین حوثی، نے اپنی تقریر جس کا عنوان "مستکبروں کے چہرے پر چیخیں" تھا میں "اللہ اکبر، امریکہ مردہ باد، اسرائیل مردہ باد، یہودیوں پر لعنت" اور اسلام زندہ باد کے نعروں کو اس علاقے کے رسمی نعروں کے طور پر اعلان کیا۔[13]

مردہ باد امریکہ کی مخالفت

ایران میں کچھ لوگ ایران کے سیاسی ادبیات سے امریکہ مردہ باد کے نعرے کو ہٹانے کے خواہاں ہیں۔ مثلاً سیاسی فعال عالم دین محمد تقی رہبر کا کہنا ہے کہ امریکہ کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم کر کے اس نعرے کو ختم کیا جاسکتا ہے۔[14] تہران یونیورسٹی کے شعبہ سیاسیات کے پروفیسر صادق زیبا کلام نے اس نعرے پر اصرار کو ایران کے لئے مہنگا قرار دیا ہے۔[15] کچھ لوگوں نے بین الاقوامی میدان میں ناکامیوں کو عوام کی طرف سے اس نعرے کے لگنے سے مربوط جانا ہے جیسے امریکہ کا ایرانی جوہری منصوبہ پر جامع معاہدے (برجام) سے خارج ہونے اس نعرے کے لگنے کے ساتھ جوڑا ہے۔[16] ایران کے سابق صدر اکبر ہاشمی رفسنجانی کہتے ہیں کہ ایران کے روحانی پیشوا اور پہلے رہبر امام خمینی سرکاری میڈیا سے مردہ باد امریکہ کا نعرہ ختم کرنے کے موفق تھے۔[17]

ان کے مقابلے میں تہران کے امام جمعہ سید احمد خاتمی جیسے بعض لوگ اس نعرے کو ختم کرنا ولی فقیہ کے اختیارات میں سے سمجھتے ہیں۔[18] جو لوگ کہتے تھے کہ یہ نعرہ امریکہ دشمنی کا سبب بنتا ہے تو ان کے جواب میں سید علی خامنہ ای نے فرمایا ہے کہ دنیا کے مستکبرین، عدل و انصاف کے پرچم کو بلند کرنے اور ہر اس قوم و ملت کی سائنسی اور عملی پیشرفت کے دشمن ہیں جو ان کے تسلط اور قدرت سے باہر ہیں اور یہ نعرہ صرف ایک بہانہ ہے؛[19] خاص طور پر امریکہ دشمنی کا آغاز 19 اگست 1953ء کو ہوا اور ایسے وقت میں جب ایران میں کوئی بھی امریکہ کے خلاف مردہ باد کے نعرے نہیں لگا رہا تھا۔[20] ان کا کہنا ہے کہ جب تک امریکہ اپنی "شرارت"، "مداخلت"، "بد نیتی" اور "بدتمیزی" جاری رکھے گا، ایرانی قوم کے منہ سے امریکہ مردہ باد کا نعرہ نہیں ہٹے گا[21]

تاریخچہ

"امریکہ مردہ باد" کے نعرے کے منشاء کے بارے میں مختلف اطلاعات ہیں: بعض کا خیال ہے کہ یہ نعرہ سب سے پہلے 14نومبر 1977ء جب ایران کا بادشاہ امریکہ کے سفر پر نکلے تو اس کے مخالفین اور طلبا نے لگایا تھا[22] تہران میں امریکی سفارتخانے پر قبضے سے حاصل ہونے والی دستاویزات کے مطابق یہ نعرہ 1978ء کے موسم خزاں میں لوگوں نے احتجاجات کے دوران لگائے تھے اور دیواروں پر بھی لکھا تھا۔[23] بعض نے اس کے استعمال کو 4 نومبر 1978ء کے طلبہ سے منسوب کیا ہے۔[24]

ہنر اور ذرائع ابلاغ کے آئینے میں

فائل:مرگ بر آمریکا ۲.jpg
تیسرے بین الاقوامی مردہ باد امریکہ ایوارڈ کے لیے کالنگ پوسٹر

ایران کے اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد کے سالوں میں، نمائشوں، کانفرنسوں اور مقابلوں کا قیام اور امریکہ مردہ باد کے نعرے پر مبنی فن پاروں کی تیاری قومی اور بین الاقوامی تقریبات کا مستقل حصہ رہی ہے۔ مثال کے طور پر، مردہ باد امریکہ فیسٹیول ہر چند سال بعد منعقد کیا جاتا ہے، جس میں دنیا کے مختلف ممالک کے فنکاروں کی مختلف حصوں میں شرکت ہوتی ہے جس میں تصاویر، گرافکس، کارٹون، دستاویزی فلمیں، کلپس، ترانے اور گیت شامل ہیں۔[25]

اس کے علاوہ ملک بھر میں "مردہ باد امریکہ ٹائپوگرافی" کے مقابلے،[26] یونیورسٹیوں میں مردہ باد امریکہ کے پوسٹروں کی نمائش[27] اور "مردہ باد امریکہ" آرٹ فیسٹیول جیسے مقابلوں کا انعقاد ملک بھر میں کیا گیا ہے جن میں دنیا کے معروف اینٹی استکبار گلوکار بھی مدعو تھے۔[28]

عمار فلم فیسٹیول نے بھی اپنی چھٹی اختتامی تقریب میں اپنے خصوصی ایوارڈ "مردہ باد امریکہ موزیک" کی نقاب کشائی کی۔ یہ ایوارڈ، جو ہر سال سب سے زیادہ امریکہ مخالف کام کرنے پر دیا جاتا ہے، سب سے پہلے "برادران" فیلم کے ڈائریکٹر مہدی نقویان کو دیا گیا، جنہوں نے ایران کے دسویں صدارتی انتخابات کے نتائج کے بارے میں دستاویزی فلم بنائی تھی۔[29]

گیلری

حوالہ جات

  1. حیدری، تبیین گسترہ شعائر الہی در قرآن کریم با رویکرد تطبیقی شعارہای انقلاب اسلامی، 1400ش، ص10.
  2. ہای-شعار-مرگ-بر-امریکا-در-تاریخ-نہض ریشہ ہای شعار «مرگ بر آمریکا» در تاریخ نہضت اسلامی، مرکز اسناد انقلاب اسلامی.
  3. میرشکاری سلیمانی، بررسی زمینہ ہای تاریخی شعارہای انقلاب اسلامی ایران، 1398ش، ص143.
  4. مصباح: ہمہ مردم شعار مرگ بر آمریکا را مثل تکبیر بعد از نماز، لازم می دانند!، سایت پایگاہ خبری و تحلیلی انصاف.
  5. فیش ہای شعار مرگ بر آمریکا، سایت دفتر حفظ ونشر آثار حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای.
  6. بیانات در دیدار فرماندہان و کارکنان نیروی ہوایی ارتش، سایت دفتر حفظ ونشر آثار حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای.
  7. بیانات در دیدار جمعی از اعضای انجمن ہای اسلامی دانش آموزان، سایت دفتر حفظ ونشر آثار حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای.
  8. حیدری، تبیین گسترہ شعائر الہی در قرآن کریم با رویکرد تطبیقی شعارہای انقلاب اسلامی، 1400ش، ص10.
  9. چرا می گوییم «مرگ بر آمریکا»؟/ نوشتن از آمریکا ترکش دارد، سایت خبرگزاری تسنیم.
  10. بیانات در دیدار دانش آموزان و دانشجویان، سایت دفتر حفظ ونشر آثار حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای.
  11. بیانات در دیدار دانش آموزان و دانشجویان، سایت دفتر حفظ ونشر آثار حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای.
  12. بیانات در دیدار اساتید دانشگاہ ہا، سایت دفتر حفظ ونشر آثار حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای.
  13. علیزادہ موسی، بیداری اسلامی، 1390ش، ص208–209.
  14. «مرگ بر آمریکا» چہ می شود؟، سایت تحلیلی خبری عصرایران.
  15. سرنوشت یک شعار استراتژیک/ موافقان و مخالفان مرگ بر آمریکا چہ می گویند؟، خبرآنلاین.
  16. ہدایتی، چرایی استمرار شعار مرگ بر آمریکا، جامعہ خبری تحلیلی الف.
  17. سرنوشت یک شعار استراتژیک/ موافقان و مخالفان مرگ بر آمریکا چہ می گویند؟، خبرآنلاین.
  18. سرنوشت یک شعار استراتژیک/ موافقان و مخالفان مرگ بر آمریکا چہ می گویند؟، خبرآنلاین.
  19. فیش ہای شعار مرگ بر آمریکا، سایت دفتر حفظ ونشر آثار حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای.
  20. بیانات در دیدار دانش آموزان، سایت دفتر حفظ ونشر آثار حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای.
  21. بیانات در دیدار فرماندہان و کارکنان نیروی ہوایی ارتش، سایت دفتر حفظ ونشر آثار حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای.
  22. میرشکاری سلیمانی، بررسی زمینہ ہای تاریخی شعارہای انقلاب اسلامی ایران، 1398ش، ص36.
  23. جمعی از نویسندگان، اسناد لانہ جاسوسی آمریکا، 1386ش، ص400 و 403.
  24. ریشہ ہای شعار «مرگ بر آمریکا» در تاریخ نہضت اسلامی، سایت مرکز اسناد انقلاب اسلامی.
  25. فراخوان سومین جایزہ بزرگ بین المللی مرگ بر آمریکا منتشر شد، سایت فستیوارت.
  26. تایپوگرافی مرگ بر آمریکا در تبریز برگزار می شود، خبرگزاری مہر.
  27. اکران مجموعہ پوسترہای مرگ بر آمریکا، سایت بسیج دانشجویی دانشگاہ ہنر اسلامی تبریز.
  28. ہنرمندان آمریکایی "مرگ بر آمریکا" می گویند/ دعوت از خوانندگان ضداستکباری بہ ایران، خبرگزاری مہر.
  29. رونمایی از جایزہ ویژہ جدید جشنوارہ عمار، سایت جہان امروز.
  30. موزائیک با طرح «مرگ بر آمریکا» ہم آمد، خبرگزاری مہر.
  31. (ویدئو) آتش زدن پرچم آمریکا در نیویورک، سایت فرارو.
  32. ام-ایرانی ہا-شعار-%C2«Ùرگ-بر-Ø¢ÙرÛکا%C2»-بدÙÙد ترامپ ناشنوا شد!/ نشنیدہ ام ایرانی ہا شعار «مرگ بر آمریکا» بدہند، نورنیوز.
  33. جہان خوار (چرا مرگ بر آمریکا)، سایت نشر معارف.

مآخذ