25 شوال

ویکی شیعہ سے
یہاں جائیں: رہنمائی، تلاش کریں
رمضان شوال ذوالقعدہ
1 2 3 4 5 6 7
8 9 10 11 12 13 14
15 16 17 18 19 20 21
22 23 24 25 26 27 28
29 30
اسلامی تقویم

25 شوال ہجری قمری کیلنڈر کے مطابق سال کا دو سو اکیانوے واں دن ہے۔

ایران میں سرکاری چھٹی

آيت اللہ سید ابوالقاسم کاشانی کی کوششوں سے مجلس شورای ملی نے امام صادق(ع) کی شہادت کے دن کو ایران میں سرکاری طور پر چھٹی کا اعلان کیا۔ اس کا اصل مقصد امام صادق(ع) کی شہادت پر سوگ اور عزاداری برپا کرنا ہے۔

مراجع تقلید کی پا برہنہ عزاداری

قم اور مشہد میں مراجع تقلید، امام صادق(ع) کی شہادت کے دن یعنی 25 شوال کو حرم حضرت معصومہ(س) اور حرم امام رضا (ع) کی طرف ننگے پاووں عزاداری کرتے ہیں۔

مدرسہ فیضیہ پر حملہ

سن ۱۳۴۲ش فروردین کی دوسری تاریخ مطابق 25 شوال، امام صادق (ع) کی شہادت کی مناسبت سے مدرسہ فیضیہ میں عزاداری برگزار ہورہی تھی۔ شاہی کارندوں نے اس مجلس پر حملہ کیا اور اس میں شریک افراد جن کی اکثریت طلاب کی تھی، کو مورد ضرب و شتم قرار دئے۔ اس واقعے میں ایک طالب علم شہید اور کئی زخمی ہوئے۔

عزاداری کی یہ مجلس آیت اللہ سید محمد رضا گلپایگانی جو شیعہ مراجع تقلید میں سے تھے، کی طرف سے برگزار ہوئی تھی۔