ویکی شیعہ:Good articles/2023/35
مُصحَف عثمانی، قرآن کریم کا وہ نسخہ ہے جسے حضرت عثمان کے حکم پر مرتب کیا گیا تھا۔ مصحف عثمانی کے بعض نسخوں کو مصحف امام بھی کہا جاتا ہے۔ مسلمانوں کے درمیان موجود قرآن کریم کے مختلف نسخوں میں پائے جانے والے اختلافات، مصحف عثمانی کی تدوین کا سبب بنا۔ مصحف عثمانی کی تدوین کے بعد حضرت عثمان کے حکم پر باقی نسخوں کو نابود کیا گیا۔ مشہور قول کے مطابق اس مصحف کی تدوین کیلئے چار افراد کا انتخاب کیا گیا تھا جن میں زید بن ثابت، عبداللہ بن زبیر، سعید بن عاص اور عبدالرحمان بن حارث شامل تھے۔
صحابہ اور شیعہ ائمہ نے مصحف عثمانی کی مخالفت نہیں کی؛ لیکن اس کے طرز تدوین اور بعض الفاظ کے حوالے سے مختلف اعتراضات سامنے آئے ہیں۔ علوم قرآن کے ماہرین اور محققین کا کہنا ہے کہ مصحف عثمانی میں بعض غلطیاں رہ گئی تھیں لیکن ان کا عقیدہ ہے کہ یہ چیز قرآن کریم کی تحریف کا موجب نہیں بن سکتی کیونکہ ان غلطیوں کے باوجود بھی قرآن کے الفاظ محفوظ ہیں۔
کہا جاتا ہے کہ مصحف عثمانی کے چار سے نو نسخے مرتب کئے گئے تھے جن میں سے ہر ایک کو مختلف اسلامی ریاستوں میں بھیجا گیا تاکہ قرآن کی قرأت اور تلاوت میں یہی نسخے مبنا و منبع قرار پائیں۔ موجودہ دور میں ان نسخوں کا کوئی نام و نشان نہیں البتہ ان نسخوں سے بہت سارے نسخے لکھے گئے تھے اور اس وقت مسلمانوں کے یہاں موجود قرآن کریم انہی نسخوں سے شایع ہوتے ہیں۔
دوسرے اچھے مضامین: لوا خطا ماڈیول:Wikishia میں 25 سطر پر: attempt to call global 'fgetGAlist' (a nil value)۔