ویکی شیعہ:Featured articles/2025
عقیدہ موعود کا مطلب ایک نجات دہندہ پر یقین رکھنا ہے جو انسانوں کو بچانے، انہیں آزاد کرنے اور عدل و انصاف قائم کرنے کے لیے آخری زمانے میں آئے گا۔ منجی موعود اور جات دہندہ کا تصور مختلف اقوام اور ملتوں میں موجود مختلف مذاہب اور ثقافتوں کے تحت مختلف اور متنوع شکلوں میں بیان ہوا ہے؛ لیکن تقریباً سبھی اس بات پر متفق ہیں کہ ایک نجات دہندہ آئے گا اور انہیں ظلم و جبر اور جابر حکمرانوں کی غلامی کی زنجیر سے آزاد کرے گا اور عدل و انصاف سے سرشار معاشرے کو تشکیل دے گا۔ ہندو، وشنو کی دسویں تجلی یا کالکی کا انتظار کر رہے ہیں۔ بدھ مت کے ماننے والے پانچویں بدھ کے ظہور کے منتظر ہیں۔ دوسرے مذاہب کے برعکس، جو عام طور پر ایک منجی موعود کا انتظار کرتے ہیں، مجوسی تین موعود کا انتظار کرتے ہیں، جن میں سے ہر ایک، ہزار سال کے فاصلے پر ظاہر ہوگا۔
ادیان ابراہیمی میں یہودی، مسیح (ماشیح) کو منجی مانتے ہیں؛ عیسائی فارقلیط کی تلاش میں ہیں، جس کے آنے کی خوشخبری حضرت عیسی مسیح نے دی ہے اور مسلمان حضرت مہدیؑ کے ظہور پر یقین رکھتے ہیں۔
دوسرے معیاری مضامین: خطبہ فدکیہ – صلح حدیبیہ – سورہ حج