ویکی شیعہ:Featured articles/2023/20
Appearance
ایمان ابو طالب شیعہ اور اہل سنت کے درمیان اہم کلامی مباحث میں سے ایک موضوع رہا ہے۔ بعض تاریخی کتب اور بعض روایات کے مطابق رسول خداؐ کے چچا اور امیرالمؤمنینؑکے والد حضرت ابو طالبؑ نے اسلام قبول نہیں کیا تھا اور آنحضرت(ص) پر ایمان لائے بغیر حالت شرک میں دنیا سے رخصت ہوئے ہیں۔ اہل سنت کے بعض علماء ابو طالب کے ایمان کے منکر ہیں اور انھوں نے ایسی روایات سے استناد و استدلال کیا ہے جن کے مطابق وہ ایمان نہیں لائے تھے اور حتی موت کے لمحات تک اپنے اجداد کے دین پر اصرار کرتے رہے ہیں۔
دوسرے معیاری مضامین: دعائے مجیر – سورہ مریم – سورہ بقرہ