ویکی شیعہ:Featured articles/2023/17

ویکی شیعہ سے
کینڈا میں عید فطر اور عید قربان کی مناسبت سے چھپوایا گیا ڈاک ٹکٹ
کینڈا میں عید فطر اور عید قربان کی مناسبت سے چھپوایا گیا ڈاک ٹکٹ

عید فطر شوال کی پہلی تاریخ کو رمضان کے روزوں کے اختتام پر منائی جاتی ہے جو مسلمانوں کی سب سے بڑی عیدوں میں سے ہے۔ اس دن عام طور پر تمام مسلمان ملکوں میں سرکاری طور پر چھٹی ہوتی ہے۔ عید فطر کے دن روزہ رکھنا حرام ہے۔ اس دن مسلمان عید کی نماز پڑھتے ہیں اور مخصوص شرائط کے ساتھ زکات فطرہ ادا کرنا ہر مسلمان پر واجب ہے۔

عید فطر کی رات اور دن کے مختلف آداب اور احکام ہیں؛ من جملہ ان میں مستحب نمازیں اور دعائیں پڑھنا، قرآن کی تلاوت کرنا، غسل، زیارت امام حسینؑ، شب بیداری اور خاص تکبریں کہنا شامل ہیں۔

مسلمان عید کے دن صلہ رحمی اور ایک دوسرے کو عید کی مبارک بادی دیتے ہیں۔

لفظ "فطر" لغت میں کسی چیز کے کھلنے اور کھولنے کو کہا جاتا ہے۔ اور قرآن میں سورہ انفطار میں لفظ "انْفَطَرَتْ" اسی باب سے ہے۔ نیز کہا جاتا ہے کہ "افطار" و "عید فطر" بھی اسی باب سے ہیں کیونکہ روزہ دار مغرب اور عید فطر کے دن اپنا منہ کھانے اور پینے کے لئے کھول دیتا ہے۔

مزید پڑھ ...

دوسرے معیاری مضامین: خطبہ فدکیہسورہ مریمیمن