ویکی شیعہ:ہفتہ وار منتخب مقالے/2023/27

ویکی شیعہ سے

مباہلہ کے معنی ایک دوسرے پر لعن و نفرین کرنے کے ہیں۔ دو افراد یا دو گروہ جو اپنے آپ کو حق بجانب سمجھتے ہوں، بارگاہ الہی میں التجا کرتے ہیں کہ خداوند متعال جھوٹے پر لعنت کرے تاکہ سب کے سامنے واضح ہوجائے کہ کون حق پر ہے۔ چنانچہ پیغمبر اسلامؐ نے نجران کے نصارٰی کو مباہلہ کی تجویز دی جسے انہوں نے قبول تو کر لیا لیکن مقررہ وقت پر مباہلے سے پیچھے ہٹ گئے کیونکہ انہوں نے دیکھا کہ پیغمبرؐ اپنے قریبی ترین افراد یعنی اپنی بیٹی، فاطمۂ زہراءؑ، اپنے داماد امام علیؑ، اپنے نواسے حسنؑ اور حسینؑ کو ساتھ لے کر آئے ہیں اور یہ امر آپؐ کی صداقت اور سچائی کی علامت قرار پایا۔ یوں رسول اللہؐ اس مباہلہ میں کامیاب ہوئے۔

مزید...