ویکی شیعہ:ہفتہ وار منتخب مقالے/2022/7

ویکی شیعہ سے

مولود کعبہ امام علیؑ کے القابات میں سے ہے جو کعبے کے اندر آپؑ کی ولادت کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ یہ فضیلت حضرت علیؑ کے علاوہ کسی کو نصیب نہیں ہوئی۔ اہل‌ سنت کے بعض مآخذ میں پیغمبر اکرمؐ کے صحابی حکیم بن حِزام کے بارے میں بھی آیا ہے کہ وہ بھی کعبہ کے اندر متولد ہوئے؛ لیکن شیعہ محققین کے مطابق یہ حدیث جعلی ہے جسے امام علیؑ کے فضائل کو ختم یا کم کرنے کے لئے گھڑا گیا ہے۔

شیعہ اور اہل سنت کے مختلف مآخذ میں اس واقعے سے مربوط حدیث کو متواتر احادیث میں شمار کیا گیا ہے۔ البتہ اس واقعے کی بعض تفصیلات میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ کعبے کے اندر حضرت علیؑ کی ولادت کے بارے میں مستقل کتابیں بھی لکھی گئی ہیں ان میں محمد علی اردوبادی(1312-1380ھ) کی کتاب "علی ولید الکعبہ" کا نام لیا جا سکتا ہے جس کا ترجمہ فارسی میں "یگانہ مولود کعبہ" کے نام سے ہوا ہے۔

مزید...