ویکی شیعہ:ہفتہ وار منتخب مقالے/2022/3
250 سالہ انسان کا نظریہ اس نظریے کے مطابق بنی امیہ اور بنی عباس کے دور حکومت میں شیعہ ائمہ کی سیاسی زندگی اور جہد مسلسل میں پائی جانے والی یگانگت کو مد نظر رکھتے ہوئے انہیں 250 سالہ انسان کہا جا سکتا ہے۔ اس نظریے کو ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے اسلامی انقلاب سے پہلے پیش کیا تھا۔ اس سلسلے میں ان کا عقیدہ ہے کہ شیعہ ائمہ کی سیاسی زندگی اگرچہ بظاہر ایک دوسرے سے مختلف دکھائی دیتی ہے لیکن مجموعی طور پر یہ ایک طولانی جہد مسلسل ہے جو 250 سالوں پر محیط ہے اور ان سب نے ایک معین مقصد کی تکمیل یعنی انسانیت کو کمال تک پہنچانے اور اسلامی معاشرے کی تشکیل کے لئے حالات کے تقاضوں کے مطابق مختلف طریقوں سے اپنے دشمنوں کا مقابلہ کیا۔
اس نظریے کے مطابق شیعہ ائمہ کی 250 سالہ زندگی کو 4 ادوار میں تقسیم کیا جا سکتا ہے: پہلا صبر اور خاموشی کا 25 سالہ دور، دوسرا مختصر اقتدار کا دور، تیسرا 20 سالہ مخفی اور تنظیمی سرگرمیوں کا دور، اور چوتھا اسلام کے فکری مبانی کے احیاء کا دور جو امام سجادؑ کے دور امامت سے شروع ہوا۔