ویکی شیعہ:ہفتہ وار منتخب مقالے/2021/46

ویکی شیعہ سے

فِرقہ ناجیہ یا نجات‌ یافتہ گروہ، حدیث افتراق کی ایک تعبیر ہے جسے شیعہ امامیہ سے تفسیر کی گئی ہے۔ پیغمبر اکرمؐ سے منسوب ایک حدیث میں آیا ہے کہ آپ کے بعد اسلام مختلف فرقوں میں تقسیم ہو گا اور ان میں سے صرف ایک فرقہ نجات یافتہ ہو گا۔ پیغمبر اکرمؐ اور امام علیؑ سے منقول ہے کہ فرقہ ناجیہ صرف شیعیانِ علیؑ ہیں۔ فرقہ ناجیہ کی حقیقت اور اس کے مصداق کے بارے میں کتابیں بھی لکھی گئی ہیں۔

اسلامی فرقوں میں سے ہر ایک نے اپنے آپ کو اس کا مصداق ٹھرانے کے لئے اپنی طرف سے مختلف معیاریں تلاش کرنے کی کوشش کی ہیں۔ فرقہ ناجیہ کے مصداق کی تعیین کے حوالے سے مختلف مذاہب کے علماء کے درمیان اختلاف پایا جاتا ہے۔ عموما ہر ایک نے اپنے آپ کو فرقہ ناجیہ اور باقی 72 فرقوں کو ہلا‌ک‌‌ شدہ جانا ہے۔

مزید...