ویکی شیعہ:ہفتہ وار منتخب مقالے/2021/44

ویکی شیعہ سے

غزوہ تبوک رسول خداؐ کے غزوات میں سے آخری غزوہ ہے۔ یہ غزوہ سنہ 9 ہجری رجب اور شعبان میں تبوک کے مقام پر انجام پایا۔ پیغمبر اکرمؐ نے رومیوں کے ساتھ جنگ کے ارادے سے تبوک کی طرف عزیمت فرمائی؛ مگر بعض صحابہ بالخصوص مدینہ کے منافقین نے سپاہ اسلام میں شمولیت سے انکار کیا یا مسلمانوں کو خوفزدہ کرنے کی کوشش کی۔ رسول اللہؐ نے عزیمت سے قبل علیؑ کو مدینہ میں بطور جانشین مقرر کیا۔ سپاہ اسلام کئی دنوں تک تبوک میں قیام کرنے کے بعد رومیوں کے ساتھ جنگ کئے بغیر مدینہ پلٹ آئی۔ غزوہ تبوک کے سلسلے میں قرآن کریم کی کئی آیتیں نازل ہوئیں جن کی رو سے منافقین رسوا ہوئے، ان کے چہرے بےنقاب ہوئے اور ان کے منصوبے طشت از بام ہوئے۔

مزید