ویکی شیعہ:ہفتہ وار منتخب مقالے/2020/53

ویکی شیعہ سے

سورہ فلق قرآن کریم کی 113ویں اور مکی سورتوں میں سے ہے جو 30ویں پارے میں واقع ہے۔ سورہ فلق چار قل میں سے ہے۔ خداوندعالم اس سورت میں پیغمبر اکرمؐ کو ہر چیز خاص کر رات کی تاریکی، گِرہوں میں پھونکیں مارنے والوں اور حسد کرنے والوں کے شر سے خدا کی پناہ مانگنے کا حکم دے رہا ہے۔ اہل سنت بعض مفسرین کہتے ہیں کہ یہ سورت اس وقت نازل ہوئی جب ایک یہودی نے پیغمبر اکرمؐ پر جادو کیا جس کی وجہ سے حضورؐ بیمار ہوئے۔ جبرئیل کے توسط سے سورہ فلق اور سورہ ناس کے نزول کے بعد ان آیات کو پیغمبر اکرمؐ پر پڑھا گیا جس کے بعد آپ بستر بیماری سے بلند ہوئے۔ لیکن بعض شیعہ علماء اس بات پر اعتراض کرتے ہیں کیونکہ پیغمبر اکرمؐ پر سحر اور جادو اثر ہی نہیں کرتا۔

سورہ فلق اور سورہ ناس کو مُعَوِّذتین بھی کہا جاتا ہے؛ کیونکہ انہیں تعویذ کیلئے پڑھی جاتی ہیں۔ اس کی تلاوت کے بارے میں آیا ہے کہ جو شخص سورہ فلق اور سورہ ناس کی تلاوت کرے وہ اس شخص کی مانند ہے جس نے تمام انبیاء کی کتابوں کا مطالعہ کیا ہو۔اسی طرح ایک اور حدیث میں آیا ہے کہ پیغمبر اکرمؐ سورہ فلق اور سورہ ناس کو خدا کے یہاں سب سے محبوب سورتیں قرار دیتے ہیں۔

مزید...