ویکی شیعہ:ہفتہ وار منتخب مقالے/2020/51

ویکی شیعہ سے

حدیث طَیر مَشوِی(حدیث مرغ بریان)، امام علیؑ کی فضیلت میں ایک حدیث ہے جس کے مطابق رسول اکرمؐ پرندے کا بریان شدہ گوشت کھانا چاہتے تھے اور اللہ تعالی سے درخواست کی کہ اس کی سب سے محبوب مخلوق کے ساتھ کھانا کھائیں۔ ابھی کچھ دیر نہیں ہوئی تھی کہ امام علیؑ تشریف لائے اور آپ کے ساتھ ہم نوالہ ہوئے۔ یہ روایت، شیعہ اور اہل سنت مآخذ میں نقل ہوئی ہے اور کہا گیا ہے کہ 90 راویوں نے اس حدیث کو اَنَس بن مالک سے روایت کی ہے۔

بعض شیعہ متکلمین نے اس روایت سے استناد کرتے ہوئے امام علیؑ کو اللہ کے نزدیک سب سے محبوب قرار دیتے ہوئے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ آپ پیغمبر اکرمؐ کی جانشینی کے لیے سب سے زیادہ مناسب اور لائق تھے۔

مزید...