ویکی شیعہ:ہفتہ وار منتخب مقالے/2020/47
ابراہیم بن مَہزیار اہوازی تیسری صدی ہجری کے شیعہ محدث، امام محمد تقی ؑ کے صحابی اور امام علی نقی ؑ و امام حسن عسکری سے روایات نقل کرنے والے راویوں میں سے ہیں۔
شیعہ منابع روایی میں ابراہیم بن مہزیار سے احادیث نقل ہوئی ہیں۔ آیت اللہ خوئی کے مطابق، 50 سے زیادہ روایات کی سند میں ان کا نام ذکر ہوا ہے۔ شیعہ ماہرین رجال کے درمیان ان کی روایات کے معتبر ہونے کے بارے میں اختلاف نظر پایا جاتا ہے۔ ان کی وثاقت کے اثبات کے لئے کتاب کامل الزیارات کی بعض روایات کی سند میں ان کا نام ذکر ہونے سے استدلال کیا گیا ہے۔ اس لئے کہ بعض علمائے رجال نے کامل الزیارات میں کسی راوی کے نام کے ذکر ہونے کو ایک عمومی وثاقت کے دلائل میں سے قرار دیا گیا ہے۔