ویکی شیعہ:ہفتہ وار منتخب مقالے/2020/4

ویکی شیعہ سے

علائم ظہور یا ظہور کی نشانیاں، اصطلاح میں ان واقعات اور حوادث کا مجموعہ ہے جو رسول اللہ اور ائمہ کی پیشن گوئیوں کے مطابق ظہور امام زمانہ(عج) سے پہلے یا ظہور کی آمد پر رونما ہونگے اور ان میں سے ہر واقعے کا پیش آنا امام(عج) کے عالمی قیام و تحریک کے قریب تر ہونے کی علامت ہے اور جب یہ تمام علامتیں ظاہر ہونگی اور تمام واقعات رونما ہونگے امام مہدی علیہ السلام ظہور اور قیام کریں گے۔ ان ہی واقعات میں سے ایک آسمانی چیخ، سفیانی کا خروج اور یمانی وغیرہ کا قیام ہے۔

ظہور کی نشانیوں کے درمیان بعض وضوح و صراحت کے ساتھ ظہور کے حتمی علائم کے طور پر بیان ہوئی ہیں۔ غیر حتمی نشانیوں کے مقابلے میں "حتمی نشانیوں" سے مراد یہ ہے کہ ان نشانیوں کا نمایاں ہونا ـ کسی قید و شرط کے بغیر ـ قطعی اور ضروری ہے اور جب تک یہ نمودار نہ ہونگی امام مہدی علیہ السلام کا ظہور واقع نہ ہوگا۔

حتمی نشانیوں کے مقابلے میں غیر حتمی نشانیاں ہیں یعنی وہ نشانیاں جو ایسے امور سے مقید و مشروط ہیں جن کے ظاہر ہونے کی صورت میں، یہ ظہور کی نشانیوں میں شمار ہوتی ہیں۔ بالفاظ دیگر غیر حتمی نشانیاں ـ ممکن ہے کہ ـ ظہور پذیر ہوں اور ـ ممکن ہے کہ ـ ظہور پذیر نہ ہوں اور امام زمانہ(عج) ظہور فرمائیں۔

مزید پڑھیں