ویکی شیعہ:ہفتہ وار منتخب مقالے/2020/16
حدیث قُدسی اس کلام کو کہا جاتا ہے جسے پیغمبر اکرمؐ خدا سے نقل کرتے ہیں۔ حدیث قدسی کو حدیث ربانی اور حدیث الہی بھی کہا جاتا ہے۔ ان احادیث میں حدیث کا معنی اور مضمون خدا کی طرف سے جبکہ الفاظ پیغمبر اکرم کے ہیں؛ ان کا مضمون ممکن ہے فرشتہ، الہام یا نیند میں القا کے ذریعے پیغمبر اکرمؐ تک منتقل ہو۔ یہ احادیث عموما "قال اللہ" یا "یقول اللہ" جیسے الفاظ سے شروع ہوتے ہیں۔ حدیث قدسی اور قرآن میں فرق ہے؛ کیونکہ قرآن کا مفہوم اور لفظ دونوں خدا کی جانب سے ہے جبکہ حدیث قدسی کا فقط مضمون اور مفہوم خدا کی جانب سے ہے، اسی طرح معجزہ ہونے کے حوالے سے بھی قرآن اور حدیث قدسی میں فرق ہے۔ گذشتہ انبیاء سے منسوب اقوال بھی احادیث قدسی میں شامل ہیں، اور احادیث گذشتہ انبیاء سے منقول ہیں۔ احادیث قدسی کے مضامین اکثرا اخلاقی اور عرفانی موضوعات پر مشتمل ہوتے ہیں۔
حدیث قدسی میں سب سے اہم بحث ان کے مضامین کا خدا کی جانب سے ہونے اور نہ ہونے میں ہے۔ اکثر احادیث قدسی پیغمبر اکرمؐ سے انس بن مالک، ابوہریرہ، ابن عباس اور حضرت علیؑ کے توسط سے نقل ہوئی ہیں۔