ویکی شیعہ:ہفتہ وار منتخب مقالے/2019/48
شِعب ابی طالب مکہ کے کوہ ابو قبیس اور کوہ خندمہ کے درمیان واقع ایک درہ ہے۔ سنہ 7 بعثت کو مشرکین مکہ نے رسول اللہ(ص)، بنی ہاشم اور اولاد عبدالمطلب کو دین سال تک اسی مقام پر اقتصادی اور سماجی محاصرے میں رکھا۔ جس کی طرف امام علی(ع) نے معاویہ کے نام اپنے ایک خط میں اشارہ کیا ہے۔
یہ درہ عبد المطلب کی ملکیت تھا حضرت خدیجہ گا گھر جس میں حضور اکرمؐ نے آپ سے شادی کیا اور آپ کی تمام اولاد اسی گھر میں پیدا ہوئی، بھی اسی محلے میں واقع تھا۔
یہ درہ جو کعبہ کے مشرق میں شعب بنی عامر کے برابر میں، مقامِ سعی کے بعد واقع ہے، کعبہ سے کم فاصلے کی بنا پر مکہ کا بہترین مقام سمجھا جاتا تھا اور رسول اللہ(ص) اور بنی ہاشم کے بعض دوسرے بزرگوں ـ من جملہ: فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کا مولد بھی ہے۔ آج محلۂ شعب ابی طالب کا کچھ حصہ بنام سوق اللیل باقی ہے اور اس کا بیشتر حصہ حرم کے مختلف توسیعی منصوبوں کے تحت مسجد الحرام میں شامل ہوچکا ہے اور اس کے اوپر پتھروں کا فرش بچھایا جاچکا ہے۔