ویکی شیعہ:ہفتہ وار منتخب مقالے/2019/25

ویکی شیعہ سے

انہدام جنت البقیع ان واقعات کی طرف اشارہ ہے جن میں وہابیوں نے مدینہ منورہ کا محاصرہ کر کے وہاں موجود قبرستان بقیع اور اس پر بنائے گئے مختلف بارگاہوں کو تخریب کر دیئے۔ ان بارگاہوں میں امام حسنؑ، امام سجادؑ، امام باقرؑ اور امام صادقؑ کے مزارات شامل ہیں۔ وہابیوں کے ہاتھوں جنت البقیع دو بار تخریب ہوئی؛ پہلی بار سنہ 1220ھ میں اور دوسری بار سنہ 1344ھ میں۔ یہ کام انہوں نے مدینہ کے 15 مفتیوں کے فتوے پر عمل کرتے ہوئے انجام دیا جس میں قبور پر بارگاہیں بنانے کو بدعت قرار دیتے ہوئے ان کی تخریب کو واجب قرار دیئے گئے تھے۔ جنت البقیع کے انہدام پر ایران نے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ایک دن سوگ کا اعلان کیا اور سعودی عرب کی تازہ تاسیس حکومت کو تسلیم کرنے میں تین سال کی تأخیر لگا دی۔ شیعیان جہان ہر سال 8 شوال کو یوم انہدام جنۃ البقیع مناتے ہوئے اس کام کی پرزور مذمت اور سعودی عرب کی موجودہ حکومت سے اس قبرستان کی فی الفور تعمیر کا مطالبہ کرتے ہیں۔

مکمل مضمون