ویکی شیعہ:ہفتہ وار منتخب مقالے/2019/18

ویکی شیعہ سے

خطبہ شعبانیہ، پیغمبر اکرمؐ کے اس خطبے کو کہا جاتا ہے جس میں آپ نے رمضان کی فضلیت بیان فرمائی ہیں۔ چونکہ یہ خطبہ ماہ شعبان کے آخری جمعہ کو ارشاد فرمایا اس لئے "خطبہ شعبانیہ" کے نام سے مشہور ہے۔ اس خطبے میں ماہ رمضان کی عظمت کے علاوہ ماتحت اور محتاجوں کا خیال رکھنے، آنکھ، کان اور زبان کو قابو میں رکھنے، قرآن کی تلاوت کرنے، صلوات بھیجنے اور قیامت کو یاد کرنے کی سفارش کی ہیں۔

اس خطبے کے آخر میں امام علیؑ کے اس سوال پر کہ ماہ رمضان میں سب سے افضل عمل کونسا ہے؟ پیغمبر اکرمؐ نے گناہ سے دوری اختیار کرنے کو اس مہینے کا سب سے افضل عمل قرار دیا اور اسی مہینے میں امام علیؑ کی شہادت کی خبر دیتے ہوئے آپ کے بعض فضائل اور مناقب کی طرف بھی اشارہ فرمائے ہیں۔

اس خطبے کو امام رضاؑ نے اپنے آباء کے توسط سے امام علیؑ سے نقل فرمایا ہے۔ اس خطبے کے مضامین حدیثی مآخذ کے علاوہ مستقل صورت میں بھی ترجمہ اور شرح کے ساتھ منظر عام پر آ چکے ہیں۔

مکمل مضمون ...