مسودہ:انسانی علوم کی اسلامی تشکیل
علومِ انسانی کی اسلامی تشکیل سے مراد اسلامی مبانیِ معرفت کی بنیاد پر انسانی علوم کی ازسرِنو تعریف اور تشکیل ہے۔ اس طرزِ فکر کا مقصد نفسیات اور عمرانیات جیسے علوم کو اسلامی جہان بینی سے ہم آہنگ کرنا ہے۔ یہ فکری رجحان سنہ 1979ء میں ایران کے اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد ایران میں فروغ پایا اور اس ملک کی ثقافتی اور علمی پالیسیوں میں اسے خاص اہمیت دی گئی، یہاں تک کہ اعلیٰ ثقافتی انقلاب کونسل جیسے اداروں کو اس سلسلے میں ذمہ داریاں سونپی گئیں۔
اس طرز فکر کے حامی اور مخالف دونوں موجود ہیں۔ امام خمینی، آیت اللہ علی خامنہای، شہید مطہری اور سید محمد باقر صدر جیسی شخصیات طرز فکر کی حمایت کرتے ہوئے اسے علمی اور ثقافتی خود مختاری کی جانب ایک قدم قرار دیتے ہیں، جب کہ عبد الکریم سروش اور مصطفیٰ ملکیان جیسے ناقدین کے نزدیک علوم کی اسلامی تشکیل، علم کی آفاقی ماہیت سے مطابقت نہیں رکھتی۔
حقیقت اور مقام
انسانی علوم کی اسلامی تشکیل درحقیقت اسلامی تعلیمات کی بنیاد پر انسانی علوم کی ازسرنو تعریف اور تشکیل کی ایک کوشش ہے، تاکہ نفسیات، عمرانیات، انتظامی علوم اور معاشیات جیسے علمی شعبوں کو اسلامی جہاں بینی کے ساتھ ہم آہنگ کیا جا سکے۔[1] علوم کی اسلامی تشکیل کا تصور اس نظریئے پر استوار ہے کہ کوئی بھی علم جہاں بینی سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہتا اور ہر نظامِ معرفت مخصوص فلسفیانہ مبانی پر قائم ہوتا ہے۔[2] چونکہ جدید انسانی علوم مغربی تہذیب کے ماحول میں مادی اور انسان محور نظریات کی بنیاد پر تشکیل پائے ہیں، اس لئے اسلامی معاشروں میں ان کی ازسرنو تشکیل ضروری ہے تاکہ وہ دینی اور مذہبی اصولوں سے ہم آہنگ ہو سکیں۔[3]
محققین کے مطابق اس طرز فکر کی جڑیں سید جمال الدین اسدآبادی اور محمد عبده کے افکار میں ملتی ہیں،[4] جبکہ ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کے اسے فروغ پانے کا موقع ملا۔[5] اسی طرح مسلمان فلاسفہ کی جانب سے یونانی فلسفے اور اسلامی تعلیمات کے امتزاج کو بھی اس تصور کی ایک تاریخی مثال قرار دیا جاتا ہے۔[6]
ایران میں علوم کی اسلامی تشکیل کی پالیسی
ایران میں اسلامی انقلاب کے بعد مختلف اداروں کو انسانی علوم کی اسلامی تشکیل کی پالیسی پر عمل درآمد کی ذمہ داری سونپی گئی۔ اعلیٰ ثقافتی انقلاب کونسل نے ۱۳۶۰ھ ش کی دہائی سے اس شعبے کی رہنمائی کی ذمہ داری سنبھالی ہوئی ہے اور ۱۳۸۸ھ ش میں ’’انسانی علوم کی تبدیلی اور ارتقا کی تخصصی کونسل‘‘ کے قیام کے ذریعے اس عمل کو آگے بڑھایا ہے۔
اسی طرح فرہنگستان علوم اسلامی، پژوہشگاہ حوزہ و دانشگاہ، دانشگاہ امام صادق(ع)، دانشگاہ باقرالعلوم(ع) اور مؤسسہ آموزشی و پژوهشی امام خمینی جیسے جامعات اور تحقیقی ادارے بھی علومِ انسانی کی اسلامی تشکیل کو فروغ دینے کے مقصد سے قائم کیے گئے ہیں۔
مرکز الگوی اسلامی ایرانی پیشرفت کو بھی اس سلسلے میں نظریاتی اور مقامی تقاضوں سے ہم آہنگ نمونے مرتب کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
علومِ انسانی کی اسلامی تشکیل کی پالیسی ایران کی اہم قومی دستاویزات میں بھی منعکس ہوئی ہے۔ ان میں نظامِ تعلیم کی بنیادی تبدیلی کی دستاویز،
پانچ سالہ ترقیاتی منصوبے،
علومِ انسانی کی تبدیلی کی دستاویز،
قومی ثقافتی منصوبہ بندی کا نقشہ
اور اسلامی جامعہ کی دستاویز شامل ہیں۔
اس سلسلے میں عملی اقدامات میں نصابی کتابوں پر نظرِ ثانی،
اسلامی معاشیات
اور اسلامی نفسیات جیسے نئے تعلیمی شعبوں کا آغاز،
علمی کانفرنسوں کا انعقاد،
تحقیقی منصوبوں پر عمل درآمد،
اور ۱۲ دی کو اسلامی علومِ انسانی کے دن کے طور پر منانے کا فیصلہ شامل ہیں۔
تاہم یہ تصور اب بھی نظریاتی اور پالیسی سازی کے مرحلے میں ہے،
جب کہ دینی علم کی تشکیل کے طویل عمل
اور نمایاں علمی شخصیات کی کمی
کو اس شعبے میں پیش رفت کی سست روی کی وجوہات میں شمار کیا گیا ہے۔
- ↑ ملاحظہ کریں: خسروپناہ، فلسفۂ علومِ انسانی، ۱۳۹۲ھ، ص۱۲۹؛ شریفی، روش شناسی علوم انسانی اسلامی، ۱۳۹۵ھ، ص۴۹-۵۰؛ علوانی، إسلامیة المعرفة بین الأمس و الیوم، ۱۴۱۷ھ، ص۱۹۔
- ↑ گلشنی، الگوی اسلامی-ایرانی توسعه علم، ۱۳۸۸ھ، ص۹۶۔
- ↑ ملاحظہ کریں: موحد ابطحی، تحلیل بر اندیشههای علم دینی در جهان اسلام، ۱۳۹۵ھ، ص۱۲-۱۴۔
- ↑ موحد ابطحی، تحلیل بر اندیشههای علم دینی در جهان اسلام، ۱۳۹۵ھ، ص۳۵-۴۶۔
- ↑ «سند تولید علوم انسانی اسلامی»، ۱۴۰۱ھ، ص۱۰-۱۲۔
- ↑ طاهریان، «مدلی برای تحول و اسلامی سازی علوم با اقتباس از شکل گیری فلسفه اسلامی در دوران اوج تمدن اسلامی»، سائٹ پژوهشگاه فرهنگ و اندیشه اسلامی۔