مندرجات کا رخ کریں

محمد تقی انصاریان

ویکی شیعہ سے
انصاریان پبلشر کے بانی
کوائف
مکمل ناممحمد تقی انصاریان خوانساری
تاریخ ولادتسنہ 1946ء
تاریخ وفاتسنہ 2022ء
نامور اقرباءحسین انصاریان(چچا زاد بھائی)
علمی معلومات
تالیفاتفقیہ مؤسس، دیده‌بان مذہب، احیاگر اربعین، آشنای آسمان، مرجع متقین
خدمات


محمد تقی انصاریان (1946-2022ء) ایران میں انصاریان پبلشر کے بانی ہیں۔ انہوں نے دینی اور شیعہ معارف پر مشتمل ہزاروں کتابیں بین الاقوامی مختلف زبانوں میں شائع کرنے کے ساتھ ساتھ سترہ مختلف زبانوں میں قرآن مجید کے تراجم بھی شائع کئے ہیں۔

محمد تقی انصاریان کے قلمی آثار زیادہ تر شیعہ علما کے سوانح حیات پر مشتمل ہیں۔ مشہور شیعہ مورخ رسول جعفریان (پیدائش: 1964ء) نے انصاریان کے مجموعہ جات میں نئے دستاویزات کے اضافے کو ان کی تخلیقاتی خصوصیت قرار دی ہے۔ تقی انصاریان ایران کے مشہور خطیب حسین انصاریان کے چچا زاد بھائی ہیں۔

سوانح حیات

متعدد کتب کے مصنف اور انصاریان پبلشر کے بانی محمد تقی انصاریان خوانساری 30 جون سنہ 1946ء میں پیدا ہوئے۔ [1] وہ ایران کے مشہور عالم دین اور خطیب حسین انصاریان کے چچا زاد بھائی جبکہ رضا انصاریان کے حقیقی بھائی ہیں جنہوں نے «صلوات خاصہ امام رضا(ع)»کی خوبصورت آواز میں قرائت کی ہے۔ [2] انہوں نے مختلف کتابوں «خلاصہ زندگی نامہ: ذاتی زندگی کا مختصر جائزہ»[3] اور «حیات اور آئینہ فرہنگ کا خلاصہ»[4] کو خود نوشت کے طور پر لکھا ہے۔

وفات

محمد تقی انصاریان سنہ 17 اگست 2022ء کو طویل علالت کے بعد وفات پاگئے،[5] آیت اللہ جعفر سبحانی نے ان کے جسد خاکی پر نماز جنازہ پڑھائی اور 18 اگست 2022ء کو آستانہ مقدس حضرت معصومہؑ میں مدفون ہوئے۔[6]

ایران کے مشہور مرجع تقلید آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی،[7] اور حوزہ علمیہ قم کے مہتمم آیت اللہ علی رضا اعرافی نے تسلیت کا پیغام بھیجا،[8]

کتب کی اشاعت

انصاریان نے اپنی جوانی یعنی سنہ 1969ء سے سنہ 1974ء تک دارالتبلیغ اسلامی ادارے کے بین الاقوامی شعبے میں کام کیا۔ اس کے بعد مستقل طور پر شفق پبلشر میں عربی اور انگریزی زبان میں کتابیں شائع کیں۔[9]

انصاریان پبلشر

محمد تقی انصاریان نے ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد انصاریان پبلشر کی بنیاد رکھی[10] اور مختلف زبانوں مثلا فارسی، انگریزی، اردو، فرینچ، ترکی، روسی، ہسپانوی، چینی، جاپانی اور سواحلی زبانوں میں اسلامی اور شیعہ معارف پر مشتمل 1200 عنوان کی کتابیں شائع کیں۔[11] انہوں نے بین الاقوامی سطح پر کتابیں بھی تقسیم کیں اور عراق، ملائیشیا، روس، سوڈان، مراکش، پاکستان اور افٖغانستان میں منعقدہ بین الاقوامی کتاب میلوں میں شرکت کی۔ [12]

انصاریان پبلشر کا ایک اور اہم کام قرآن مجید کا دنیا کی 17 مختلف زبانوں میں ترجمہ پیش کرنا ہے۔[13] انصاریان کی بہترین کارکردگی کی وجہ سے سنہ 2001ء میں انہیں "خادم قرآن" اور ملک کے بہترین ناشر کے طور پر متعارف کرایا گیا۔[14]

ایران میں انصاریان پبلشر ابراہیم امینی کی تصنیفات کے خصوصی پبلشر کے طور پر بھی جانا جاتا تھا۔ ابراہیم امینی ایران میں رہبر انتخاب کرنے کے ماہرین کی کونسل کے رکن اور قم کے امام جمعہ تھے۔[15]

قلمی آثار

انصاریان نے تقریبا 30 کتابیں تالیف کی ہیں جن میں سے اکثر کتابیں شیعہ علما کے سوانح حیات پر مشتمل ہیں۔ مشہور تاریخ نگار رسول جعفریان نے ان کے قلمی آثار کو نئے دستاویزات کا مجموعہ قرار دیا ہے۔[16] انصاریان کے چند قلمی آثار یہ ہیں:

حوالہ جات

  1. جعفریان، «میرے عزیز ساتھی جناب محمد تقی انصاریان کے قلمی آثار کے کچھ نمونے»، تاریخ اسلام و ایران لائبریری کے ٹیلی گرام چینل.
  2. «انصاریان پبلشر کے ڈائریکٹر وفات پاگئے»، شفقنا نیوز ایجنسی.
  3. «کتاب‌شناسی خلاصہ زندگی نامہ: ذاتی زندگی کا مختصر جائزہ»، اسلامی جمہوریہ ایران کی دستاویزات اور قومی کتب خانہ کا ادارہ۔
  4. «کتاب‌شناسی حیات اور آئینہ فرہنگ کا خلاصہ»، اسلامی جمہوریہ ایران کی دستاویزات اور قومی کتب خانہ کا ادارہ۔
  5. «انصاریان پبلشر کے ڈائریکٹر وفات پاگئے»، شفقنا نیوز ایجنسی.
  6. «قم میں حاجی محمد تقی انصاریان کی تشییع جنازہ اور تدفین»، جوان رپورٹرز کلب.
  7. «نے حاجی محمد تقی انصاریان کی وفات کے موقع پر تسلیتی بیان جاری کیا۔»، مهرنیوز ایجنسی
  8. «مرحوم حاجی تقی انصاریان کی نصف صدی پر مشتمل ثقافتی جد و جہد کی آیت اللہ اعرافی کی جانب سے قدردانی»، حوزه نیوز ایجنسی.
  9. «بین الاقوامی ترجمان پیام اہل بیت(ع)»، قدس آنلاین.
  10. «[https://www.qudsonline.ir/news/813947 بین الاقوامی ترجمان پیام اہل بیت(ع)»، قدس آنلاین.
  11. «حاجی محمد تقی انصاریان وفات پاگئے»، مهر نیوز ایجنسی
  12. «بین الاقوامی ترجمان پیام اهل‌بیت(ع)»، قدس آنلاین.
  13. «حاج محمد تقی انصاریان وفات پاگئے»، مهر نیوز ایجنسی.
  14. «انصاریان پبلشر کے ڈائریکٹر وفات پاگئے»، فارس نیوز ایجنسی.
  15. «انصاریان پبلشر کے ڈائریکٹر وفات پاگئے»، شفقنا نیوز ایجنسی۔
  16. جعفریان، «میرے عزیز دوستکے قلمی آثار کے چند نمونے»، تاریخ اسلام و ایران لائبریری کے ٹیلی گرام چینل
  17. «کتاب‌شناسی فقیه مؤسس»، ایران کے قومی کتابخانہ اور دستاویزات کا ادارہ
  18. «کتاب‌شناسی دیده‌بان مذہب»، ایران کے قومی کتابخانہ اور دستاویزات کا ادارہ
  19. «کتاب‌شناسی احیاگر اربعین»، ای بک سائٹ.
  20. «کتاب‌شناسی آشنای آسمان»، ایران کے قومی کتابخانہ اور دستاویزات کا ادارہ

مآخذ