ویکی شیعہ:Featured articles/2023/51

ویکی شیعہ سے

شبہای پیشاور در دفاع از حریم تشیع شیعہ عالم سلطان الواعظین شیرازی (1314۔1391 ھ) کے اہل سنت علماء کے ساتھ مناظروں پر مشتمل کتاب ہے۔ یہ مناظرہ پاکستان کے شہر پشاور میں منعقد ہوا اور وہاں کے مقامی اخباروں میں شایع بھی ہوا۔ بعد میں اسے کتاب کی شکل میں شایع کیا گیا۔

سلطان الواعظین نے ان مناظروں میں اہل سنت کی معتبر کتابوں جیسے صحاح ستہ اور مسند احمد بن حنبل وغیرہ سے استفادہ کیا ہے۔ مولف بار بار اس بات کی تأکید کرتے ہیں کہ یہ کتاب امامت کی ترویج اور اس سلسلے میں اٹھائے گئے اعتراضات جو صدیوں سے دشمن کی جانب سے اہل سنت کے اذہان میں ڈالے جا رہے ہیں، کے جواب میں لکھی گئی ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ اس کتاب کو کسی قسم کے مادی منافع کو مد نظر رکھے بغیر شائع کیا گیا ہے۔ یہ کتاب مناظرے کی 10 نشستوں پر مشتمل ہے جسے سلطان الواعظین نے اہل سنت علماء کے ساتھ انجام دیا۔ یہ مناظرہ پیشاور میں میرزا یعقوب علی خان قزلباش جو اس وقت کی اہم شخصیات میں سے تھے، کے گھر پر 10 راتوں میں انجام پایا۔

مزید پڑھ ...

دوسرے معیاری مضامین: بنو امیہسورہ انعامکوہ احد