مندرجات کا رخ کریں

"نبوت" کے نسخوں کے درمیان فرق

3,913 بائٹ کا اضافہ ،  15 جون 2015ء
م
imported>Mabbassi
imported>Mabbassi
سطر 128: سطر 128:


==انبیاءؑ کی خصوصیات ==
==انبیاءؑ کی خصوصیات ==
===عالم غیب سے رابطہ===
{{اصلی|وحی}}
انبیاء کی اصلی اور اہم ترین خصوصیت وحی کے ذریعے پیغامات الہی دریافت کرنا اور عالم غیب سے رابطے کا ہونا ہے۔ وحی دین اصطلاح میں مخصوص تعلیم اور قطعی علم کے معنی میں ہے کہ جو خدا کے بعض برگزیدہ بندے خدا کی جانب سے دریافت کرتے ہیں ۔ جس کے نتیجے میں انبیاء کیلئے نئے آسمانی افق اور عالم غیب کے دریچے کھلتے ہیں ۔<ref>طباطبایی، وحی یا شعور مرموز، ص۱۰۴</ref>
===معجزہ دکھانے پر قادر ہونا === 
{{اصلی|معجزہ}}
خدا کی جانب سے ہر مبعوث شدہ نبی غیر معمولی طاقت اور قدرت کا حامل ہوتا ہے اور وہ اس قدرت سے ایک یا چند ایسے  غیر معمولی کام انجام دینے پر قادر ہوتا ہے جو ایک معمولی انسان کی قدرت اور توانائی سے باہر ہوتے ہیں ۔ایسے افعال  کا انجام دینا اس بات کو بیان کرتا ہے کہ  قدرت اور مدد الہی اس کے شامل حال  ہے اور اس کی گفتگو کے اللہ کی جانب سے ہونے اور اس کے دعوت اور تبلیغ میں سچے ہونے کی گواہ ہوتی ہے ۔ اسے معجزہ کہا جاتا ہے اور اس کی تعریف کرتے ہوئے کہا جاتا ہے: معجزہ ایک ایسا غیر معمولی فعل ہوتا ہے جو  تحدی اور دعوائے نبوت کے ہمراہ ہوتا ہے اور  ایک معمولی انسان اس سے مقابلے کی قدرت رکھتا ہے اور اسے نابود کرنے سے عاجز ہوتا ہے ۔<ref> شیخ مفید، النکت الاعتقادیہ، ص۳۵</ref>
===عصمت ===
{{اصلی| عصمت}}
انبیاء کی خصوصیات میں سے ایک اور خصوصیت ان کا ایسا کاموں سے اجتناب کرنا ہے جن کے انجام دینے کی وجہ سے لوگوں کا ان سے اعتماد اٹھ جاتا ہے ۔امامیہ متکلمین نے عصمت کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے :"نبی کے حق میں اللہ کا وہ لطف ہے کہ جس کی بدولت وہ اختیار کے ہوتے ہوئے گناہ کے ارتکاب سے اجتناب اور دوری اختیار کرتا ہے ۔<ref>شریف مرتضی، رسائل الشریف المرتضی، ص۳۲۶</ref> عصمت خدا کی جانب سے بندے کے حق میں وہ ملکہ نفسانی اور لطف ہوتا ہے جس کے ہوتے ہوئے  اطاعت کو ترک نہیں  کرتا اور نہ ہی معصیت کو انجام دیتا ہے اگرچہ وہ معصیت کو انجام دینے کی قدرت سے مالا مال ہوتا ہے ۔<ref>حلی، الباب الحادی عشر، ص۹</ref>۔
عصمت انبیاء چند مسائل کو شامل ہوتی  ہے:
*ان کا شرک اور کفر سے معصوم ہونا۔
*وحی کو حاصل کرنے ،حفظ اور پہنچانے میں معصوم ہونا۔
*احکام شرعی پر عمل پیرا ہونے میں معصوم ہونا۔
*احکام شرعی کے موضوعات کی تشخیص میں معصوم ہونا۔
* روز مرہ کی زندگی کے معمولات میں خطا سے معصوم ہونا ۔
=== ولایت ===
{{اصلی| ولایت }}
ولایت ایک طرح کا تقرب الہی ہے جو دوسرے انسانوں کے امور میں حق تصرف کو جائز قرار دیتا ہے اور جس کی بدولت انسانوں کا سرپرست قرار پاتا ہے ۔<ref>طباطبایی، المیزان...، ج۶، ص۱۲</ref> اس ولایت کی  تکوینی اور تشریعی دو اقسام ہیں۔


==حوالہ جات==
==حوالہ جات==
گمنام صارف