مندرجات کا رخ کریں

"سورہ اخلاص" کے نسخوں کے درمیان فرق

م
سطر 28: سطر 28:




== سورہ اخلاص یا توحید ==
'''سورہ اخلاص''' '''''[سُورةُ الْإِخْلاصِ]''''' [[قرآن کریم]] کی [[مکی اور مدنی|مکی]] سورتوں میں سے ہے جس کو مسلمانان عالم [[نماز]] میں [[سورہ فاتحہ|سورہ حمد]] کے بعد پڑھتے ہیں۔ چونکہ اس سورت کے [[توحید|توحیدی]] مضامین پڑھنے سے  [[ایمان]] راسخ رکھنے والے دلوں میں اخلاص کے چشمے پوٹھتے ہیں لہذا اس کو '''سورہ اخلاص''' کہا جاتا ہے۔
یہ سورت [[مقولات|قل سے شروع ہونے والی پانچ سورتوں]] میں تیسرے نمبر پر ہے اور [[چار قل]] میں دوسرے نمبر پر۔ (<small>جن کا آغاز لفظ قُل (کہہ دو) سے ہوتا ہے</small>)۔<ref>دیکھیں: دانشنامہ قرآن و قرآن پژوہی، ج1، 1271-1270۔</ref>
[[:زمرہ:مفسرین|مفسرین]] (منجملہ طبری، میبدی، زمخشری اور [[ابوالفتوح رازی]]) نے [[عبداللہ بن عباس|ابن عباس]] سے نقل کیا ہے کہ [[قریش]] میں سے بعض افراد نے [[رسول خدا(ص)]] سے درخواست کرتے ہوئے کہا: "ہمیں اپنے پروردگار کا تعارف کرا دیں چنانچہ یہ سورت نازل ہوئی جو مختصر ہونے کے باوجود بہت زیادہ واضح اور جامع انداز سے اللہ تعالی کی توصیف کرتی ہے۔<ref>خرمشاہی، بہاءالدین، قرآن کریم، ترجمہ، توضیحات و واژہ نامہ، ص604، پانویس شمارہ1۔</ref>
===نام و کوائف===
سورہ اخلاص یا توحید کثیرالاسم سورتوں میں سے ہے جس کے لئے تقریبا 14 نام نقل ہوئے ہیں۔ اس کے مشہور ترین نام مندرجہ ذیل ہیں:
#'''اخلاص'''، چونکہ اس سورت کے [[توحید|توحیدی]] مضامین پڑھنے سے  [[ایمان]] راسخ رکھنے والے دلوں میں اخلاص کے چشمے پوٹھتے ہیں لہذا اس کو '''سورہ اخلاص''' کہا جاتا ہے۔
# '''توحید'''، اس کو اس لئے سورہ توحید کیا جاتا ہے کہ [[توحید]] اس کا اصل مضمون ہے اور یہ مسئلۂ [[توحید]] کی تشریح و توصیف میں نازل ہوئی ہے۔
#'''صمد'''، اس کو '''صمد''' کہا جاتا ہے کیونکہ یہ لفظ اس کی دوسری آیت میں مذکور ہے اور متعدد معانی میں استعمال ہوا ہے منجملہ: بےنیاز و غیر محتاج اور وہ ضروریات و احتیاجات کی صورت میں ملجا و پناہگاہ ہے اور کوئی اس سے برتر نہیں ہے۔
#'''نجات'''، اس کو اس لئے '''نجات''' کا نام دیا جاتا ہے کہ یہ انسان کو [[جہنم]] کی آگ سے نجات دلاتی ہے۔
#'''معرفت'''، اس کو '''معرفت''' کا نام دیا جاتا ہے کیونکہ یہ اللہ کی معرفت و شناخت اور صفات کے سلسلے میں نازل ہوئی ہے۔
#'''اساس'''، اس کو اس نام سے موسوم کیا جاتا ہے کیونکہ یہ اسلام کی اساس اور بنیاد یعنی [[توحید]] اور [[صفات الہیہ]] پر مشتمل ہے۔
#'''تجرید'''، کے معنی مجرد کرنے اور تنہا کردینے کے ہیں اور یہ سورت '''تجرید''' کہلاتی ہے کیونکہ یہ خداوند متعال کی ذات کو تمام عیوب، ترکیب اور مادیت کے آٹار سے مبرا اور مجرد کرتی ہے۔
#'''تفرید'''، اس کو اس نام سے موسوم کیا جاتا ہے اور '''تفرید''' کے معنی خدا کو فرد اور واحد قرار دینے کے ہیں۔
#'''برائت'''، چونکہ یہ سورت خدا شناسی کے مسئلے میں انسان کے عقائد کو تمام تر اوہام، انحرافات اور اشتباہ سے پاک و مبرّا کردیتی ہے، لہذا اس کو '''برائت''' بھی کہا جاتا ہے۔
#'''مُشَقشَقہ'''، اس عنوان کا اطلاق [[سورہ کافرون|کافرون]]، [[سورہ ناس|ناس]] اور [[سورہ فلق|فلق]] پر ہوتا ہے اور اس کے معنی ایسے کلام کے ہیں جو حساس مواقع پر انسان کی زبان پر جاری ہوتا ہے۔<ref>دانشنامہ قرآن و قرآن پژوہی، ج2، ص1271-1270۔</ref>
{{سورہ اخلاص}}


==متن سورہ==
==متن سورہ==
confirmed، movedable، protected، منتظمین، templateeditor
9,062

ترامیم