مندرجات کا رخ کریں

"عبد اللہ بن عمر" کے نسخوں کے درمیان فرق

م
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
imported>Jaravi
(«{{زیر تعمیر}} '''عبداللہ بن عمر بن خطاب''' یا ابن عمر (٣ بعثت-٧٣ہجری) پیغمبر(ص) کا ص...» مواد پر مشتمل نیا صفحہ بنایا)
 
imported>Jaravi
مکوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1: سطر 1:
{{زیر تعمیر}}
{{زیر تعمیر}}
'''عبداللہ بن عمر بن خطاب''' یا ابن عمر (٣ بعثت-٧٣ہجری) پیغمبر(ص) کا صحابی اور دوسرے خلیفہ کا بیٹا تھا. وہ دس سال کی عمر میں اپنے والد کے ساتھ مسلمان ہوا اور اس سے پہلے مدینہ ہجرت کی. اہل سنت کے مآخذ میں اسے سادہ اور ضعیف شخصیت کا مالک کہا گیا ہے جو ظالم حاکم کے خلاف اعتراض کرنے کو جائز نہیں سمجھتا تھا. اس نے پیغمبر اکرم(ص) کے بعد تین خلیفہ کے ساتھ بیعت کی. عمر نے اپنے بعد خلیفہ مقرر کرنے کا کام اس کے سپرد کیا. عثمان نے اسے قضاوت کا مشورہ دیا لیکن اس نے قبول نہ کیا. عبداللہ نے حضرت علی(ع) کے دور خلافت میں اگرچہ آپ(ع) کی بہت فضیلتوں کو بیان کیا لیکن آپ(ع) سے بیعت نہ کی اور یزید بن معاویہ کے ساتھ بیعت کر لی. جب امام حسین(ع) کوفہ کی طرف جا رہے تھے تو اس نے آپ(ع) کو یزید کے ساتھ جنگ کرنے سے منع کیا لیکن امام(ع) نے قبول نہ کیا. ابن عمر آخر سنہ ٧٣ہجری کو ٨٤ سال کی عمر میں اس دنیا سے چل بسا اور فخ کے علاقے، مہاجران قبرستان میں دفن ہوا.

==شخصیت==
"عبداللہ بن عمر بن خطاب" یا "ابن عمر" پیغمبر اکرم(ص) کا صحابی، دوسرے خلیفہ کا فرزند اور پیغمبر(ص) کی زوجہ کا بھائی تھا. [١] اس کی کنیت عبدالرحمن تھی اور بعثت کے تیسرے سال پیدا ہوا. [٢] اس کی والدہ مظعون کی بیٹی جس کا نام زینب تھا. کہا گیا ہے کہ وہ اپنے والد کے ہمراہ دس سال کی عمر میں مسلمان ہوا اور اس سے پہلے مدینہ ہجرت کی. بعض کی نظر میں اس کے اسلام لانے کی عمر میں اختلاف پایا جاتا ہے. [٣]
ابن عمر اپنی زندگی میں بہت احتیاط کرتا تھا اسی وجہ سے فتوا دینے میں بہت احتیاط سے کام لیتا تھا. [٤] اہل سنت کے مآخذ میں اسے ایک ضعیف [٥] اور سادہ شخصیت کا مالک کہا گیا ہے [٦] جسے لوگوں کا حکومت کے خلاف آواز اٹھانا پسند نہیں تھا حتی کہ ظالم حکومت پر اعتراض کرنے کو بھی جائز نہیں سمجھتا تھا. [٧] اور کہتا تھا مجھے اختلافات کی جنگ پسند نہیں ہے اور جس کی بھی جیت ہو میں اسی کے پیچھے نماز پڑھوں گا. [٨]
کہا گیا ہے کہ حکومت کے سلسلے میں، ابوموسی اشعری نے عبداللہ بن عمر کو خلیفہ مقرر کرنے کی تجویز پیش کی لیکن عمروعاص نے کہا کہ اس کی حکومت کی صلاحیت نہیں پائی جاتی. [٩]
==پیغمبر اکرم(ص) کا زمانہ==
عبداللہ بن عمر "جنگ بدر" اور "جنگ احد" کے وقت بچہ تھا، اسی وجہ سے پیغمبر اکرم(ص) نے اسے جنگ میں شرکت کی اجازت نہیں دی. خندق وہ پہلی جنگ تھی جس میں آپ(ص) نے اسے شرکت کی اجازت دی. وہ اس جنگ میں پندرہ سال کا تھا. اس کے بعد دوسری جںگوں میں بھی شرکت کی. [١٠] اہل سنت کے تاریخی مآخذ میں بیان ہوا ہے کہ "جنگ موتہ" میں جب دشمن کی جیت کا احساس ہوا تو، عبداللہ بن عمر اور کچھ دوسرے مسلمان میدان جنگ کو چھوڑ کر مدینہ واپس چلے گئے. بھاگنے کے بعد پیغمبر اکرم(ص) سے معذرت کی اور آپ(ص) نے بھی معاف فرما دیا. [١١]
گمنام صارف