یوم حسین (رسم)
یوم حسینؑ | |
---|---|
زمان | ایام محرم اور صفر |
مکان | مساجد • امام بارگاہیں • یونیورسٹیان اور تعلیمی ادارے |
جغرافیائی حدود | ایران • ہندوستان • پاکستان • برطانیہ • امریکہ |
منشاء تاریخی | واقعہ کربلا میں امام حسینؑ کی شہادت |
اہم مذہبی تہواریں | |
سینہزنی، زنجیرزنی، اعتکاف، شب بیداری، تشییع جنازہ، | |
متفرق رسومات |
یوم حُسَین (فارسی: روز حسین، انگریزی: Hussain Day) دنیا بھر کے شیعوں کے بعض رسومات اور اجتماعات کے مجموعے کا نام ہے جو عموماً امام حسین علیہ السلام کی شہادت کی یاد میں منائے جاتے ہیں۔ اس طرح کے اجتماعات مختلف ممالک میں منعقد کیے جاتے ہیں اور اس دوران امام حسین علیہ السلام، شہدائے کربلا کی سیرت اور شہادت کے بارے میں تقاریر کی جاتی ہیں۔[1] بعض احادیث میں بھی واقعہ کربلا کو یوم الحسین کا نام دیا گیا ہے۔[2]
پاکستان میں امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے جوان ہر سال محرم الحرام کے تیسرے عشرے میں «یومِ حسین» کے نام سے مختلف یونیورسٹیوں میں یہ اجتماع منعقد کرتے ہیں۔[3] البتہ قراقرم یونیورسٹی گلگت کی طرح بعض پاکستان کے بعض دیگر جامعات میں بھی اس نوعیت کے پروگرامات منعقد کرنے کے سلسلے میں حکومت کی طرف سے رکاوٹیں کھڑی کی جاتی ہیں۔[4] بعض اطلاعات کے مطابق امام حسینؑ کی ولادت کے دن منعقد ہونے والے جشن کو بھی بعض جگہوں پر "یوم حسین" کا نام دیا جاتا ہے۔[5]
ایران میں اصفہان اور بروجرد جیسے شہروں میں بھی عصرِ عاشورا کو یوم الحسین کا اجتماع منعقد ہوتا ہے۔[6] ہندوستان کے شہر بنگلور میں بھی ہر سال محرم کے مہینے میں اسی نام سے ایک مجلس منعقد ہوتی ہے جس میں مختلف مذاہب کے لوگ خطاب کرتے ہیں اور عربی، اردو اور انگریزی میں امام حسینؑ کے بارے میں تقاریر ہوتی ہیں۔[7] اس مجلس کے بانیوں کے مطابق اس مجلس کا مقصد عدل و انصاف کی ترویج اور مسلمانوں اور دیگر ادیان کے پیروکاروں کے خلاف ہونے والی انتہا پسندی کی مذمت کرنا ہے۔[8] اس اجتماع میں ہندوستان کے مختلف اداروں کو حضرت عباسؑ کا علَم دیا جاتا ہے اور بعض شہروں میں علَم نصب کیا جاتا ہے۔[9]
«یوم حسین» کا اجتماع نیویارک میں بھی منعقد ہوتا ہے۔ امریکہ میں مقیم شیعہ ہر سال روز عاشورا کے نزدیک والے اتوار کو پیدل مارچ کرتے ہیں اور اس اجتماع کے دیکھنے والوں کے لئے سرخ گلاب اور واقعہ کربلا کی تاریخ پر مشتمل بروشرز تقسیم کئے جاتے ہیں۔[10] برطانیہ میں بھی اس طرح کے اجتماعات کے انعقاد کی خبریں ملتی ہیں؛ سنہ 2013ء کو المہدی سنٹر انگلینڈ میں وسِکس کے شیعوں نے یوم حسین کے نام سے ایک اجتماع منعقد کیا جس میں عیسائی، یہودی اور دیگر مذاہب اسلامی کے پیروکاروں نے شرکت کی۔[11] اسکاٹ لینڈ کے جامعہ اہل بیت میں بھی ہر سال 12 اکتوبر کو یوم حسین کے نام سے امام حسینؑ کی شہادت اور عدل و انصاف کے موضوع پر تقریریں ہوتی ہیں۔[12]
گیلری
-
نیویورک میں یوم حسین کا جلوس
-
راہپیمانی روز حسین در سالٹ لیک سٹی امریکہ
-
ایرن کے شہر بروجرد میں یوم الحسین
-
ایرن کے شہر اصفہان میں یوم الحسین
-
یوم حسین پاکستان کے شہر کراچی میں
-
جامعہ کراچی میں یوم حسین کانفرنس
-
انگلینڈ کے شہر ویسکس میں یوم حسین
-
اسکاٹ لینڈ میں یوم حسین
-
ہندوستان کے شہر بنگلور میں یوم حسین کا اجتماع
-
ہندوستان کے شہر بنگلور میں یوم حسین کا اجتماع
حوالہ جات
- ↑ «Hussain Day International Convention», International Media Center (IMC); Call for social equality at Hussain Day event; deccanherald.com; اقامة مؤتمر يوم الحسين بمشاركة العتبة الحسينية»، مركز الاعلام الدولي.
- ↑ صدوق، أمالی، 1376ہجری شمسی، ص128.
- ↑ «ہدف از برگزاری «یوم الحسین (ع)» در پاکستان تبیین اہداف عاشورا است»؛ خبرگزاری حوزہ؛ ملتان-میں-سالانہ-یوم-حسین-کا-انعقاد، رسا نیوز؛ «آئی ایس او کی جانب سے جامعہ کراچی میں سالانہ یوم حسین (ع) کا انعقاد»، خبرگزاری حوزہ؛ «پشاور، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام سالانہ یوم حسینؑ»؛، اسلامتایمز؛ YOUM-E-HUSSAIN; Institute of Business Administration.
- ↑ «برگزاری ہمایش «یوم الحسین» باوجود اعلام ممنوعیت دولت ایالتی پاکستان»، خبرگزاری تسنیم.
- ↑ Youm-e-Hussain; thenews.com
- ↑ «اجتماع یوم الحسین در بروجرد برگزار شد»؛ خبرگزاری اعتلای ایران؛ «اجتماع یوم الحسین در اصفہان»؛ خبرگزاری میزان.
- ↑ «Hussain Day International Convention», International Media Center (IMC); Call for social equality at Hussain Day event; deccanherald.com; اقامة مؤتمر يوم الحسين بمشاركة العتبة الحسينية»، مركز الاعلام الدولي.
- ↑ 26th Annual Hussain Day Convention; International Media Center (IMC).
- ↑ «اقامة مؤتمر يوم الحسين بمشاركة العتبة الحسينية»، مركز الاعلام الدولي،
- ↑ «روز حسین در آمریکا بہ کنگرہ میرفتیم»؛ مشرقنیوز؛ Mourning rituals held in New York on Hussain Day; iranpress.
- ↑ Husayn Day at Wessex Jamaat | 8th December 2013; Al Mahdi Center.
- ↑ The launch event of ‘Imam Hussain Day’ in Scotland; scottish ahlulbayt society.
مآخذ
- «اجتماع یوم الحسین در بروجرد برگزار شد»؛ خبرگزاری اعتلای ایران؛ تاریخ مشاہدہ: 29 بہمن 1402ہجری شمسی۔
- «اجتماع یوم الحسین در اصفہان»؛ خبرگزاری میزان؛ 06 مرداد 1402ہجری شمسی، تاریخ مشاہدہ: 29 بہمن 1402ہجری شمسی۔
- «اقامة مؤتمر يوم الحسين بمشاركة العتبة الحسينية»، مركز الاعلام الدولي، تاریخ مشاہدہ: 25 بہمن 1402ہجری شمسی۔
- «آئی ایس او کی جانب سے جامعہ کراچی میں سالانہ یوم حسین (ع) کا انعقاد»، خبرگزاری حوزہ، تاریخ مشاہدہ: 29 بہمن 1402ہجری شمسی۔
- «برگزاری ہمایش «یوم الحسین» باوجود اعلام ممنوعیت دولت ایالتی پاکستان»، خبرگزاری تسنیم، تاریخ درج مطلب: 26 آبان 1395ہجری شمسی، تاریخ مشاہدہ: 29 بہمن 1402ہجری شمسی۔
- «پشاور، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام سالانہ یوم حسینؑ»؛، اسلامتایمز، تاریخ مشاہدہ: 29 بہمن 1402ہجری شمسی۔
- «روز حسین در آمریکا بہ کنگرہ میرفتیم»؛ مشرقنیوز؛ تاریخ درج مطلب: 13 آبان 1393ہجری شمسی، تاریخ مشاہدہ: 29 بہمن 1402ہجری شمسی۔
- صدوق، محمد بن علی، أمالی، تہران، کتابچی، 1376ہجری شمسی۔
- «ملتان میں سالانہ یوم حسین کا انعقاد»، رسا نیوز، تاریخ مشاہدہ: 29 بہمن 1402ہجری شمسی۔
- «ہدف از برگزاری «یوم الحسین (ع)» در پاکستان تبیین اہداف عاشورا است»؛ خبرگزاری حوزہ، تاریخ درج مطلب: 9 مہر 1397ہجری شمسی، تاریخ مشاہدہ: 25 بہمن 1402ہجری شمسی۔
- 26th Annual Hussain Day Convention; International Media Center (IMC).
- Call for social equality at Hussain Day event; deccanherald.com.
- Husayn Day at Wessex Jamaat | 8th December 2013; Al Mahdi Center.
- Hussain Day International Convention, International Media Center (IMC).
- Mourning rituals held in New York on Hussain Day; iranpress.
- The launch event of ‘Imam Hussain Day’ in Scotland; scottish ahlulbayt society.
- Youm-e-Hussain; thenews.com