ویکی شیعہ:Good articles/2023/29
صحیفۂ سجادیہ شیعیان اہل بیت کے چوتھے امام حضرت امام سجاد سے منقولہ 54 مناجاتوں و دعاؤں پر مشتمل کتاب کا نام ہے۔ صحیفہ سجادیہ قرآن و نہج البلاغہ کے بعد، اہل تشیّع کے ہاں اہم مرتبے والی کتاب مانی جاتی ہے اور زبور آل محمد و انجیل اہل بیت کے عناوین سے مشہور ہے۔
آقا بزرگ تہرانی نے اپنی کتاب الذریعہ میں لکھا ہے کہ اس کتاب پر تقریبا 50 شرحيں لکھی گئی ہیں جن میں سب سے مشہور شرح کا نام ریاض السالکین ہے اور اس کے مؤلف سید علی خان شیرازی ہیں۔ صحیفہ کے تراجم انگریزی، فرانسیسی، ترکی، اردو، ہسپانوی، بوسنیایی، آلبانوی، تامل سمیت مختلف زبانوں میں شائع ہوچکے ہیں۔ اہل تشیع کے ہاں اس کتاب کی منزلت بجائے خود، جبکہ اہل سنت کے علماء نے بھی اس کی فصاحت و بلاغت کی تعریف کی ہے۔
دوسرے اچھے مضامین: لوا خطا ماڈیول:Wikishia میں 25 سطر پر: attempt to call global 'fgetGAlist' (a nil value)۔