ویکی شیعہ:Featured articles/2023/45
حَماس کا پورا نام اسلامی مزاحمتی تحریک (عربی:حَرِکَۃ المُقاوِمَۃ الاسلامیۃ) ہے جو فلسطین کی سب سے بڑی اسلامی تنظیم اور أخوان المسلمین کی ایک شاخ ہے۔ یہ تنظیم اسرائیل کے خلاف مسلحانہ جد و جہد اور فلسطین کی آزادی کے لئے سنہ 1987ء کو وجود میں آئی۔
اس تنظیم نے سنہ 2005ء کو سیاست میں حصہ لیا اور سنہ 2007ء کو غَزِّہ کی پٹی میں خودمختار فلسطین کے عنوان سے حکومت قائم کی۔ اس تنظیم نے اب تک اسرائیل کے خلاف کئی مسلحانہ جنگیں لڑی ہیں۔ حماس کے حمایتی اسے ایک قانونی مزاحمتی تنظیم کے طور پر پیش کرتے ہیں جبکہ ان کے مخالفین جیسے امریکہ اور برطانیہ انہیں ایک دہشت گرد تنظیم کے عنوان سے ہمیشہ اپنی پابندیوں کا نشانہ بناتے آئے ہیں۔ حماس کی طرف سے اسرائیل کے خلاف ہونے والے مسلحانہ حملوں میں طوفان الاَقصی سب سے اہم اور بڑا حملہ تصور کیا جاتا ہے جو 7 اکتوبر سن 2023ء کو کیا گیا۔