ویکی شیعہ:Featured articles/2023/22
حرم حضرت معصومہؑ ایران کے شہر میں واقع امام رضاؑ کی بہن فاطمہ معصومہ کے روضے کو کہا جاتا ہے جو مختلف عمارتوں، موقوفات اور اس سے مربوط انتظامی دفاتر پر مشتمل ہے۔ حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا 201 ھ/816 ء میں امام علی رضا علیہ السلام کے مرو آنے کے ایک سال بعد خراسان کے ارادہ سے روانہ ہوئیں۔ جب ساوہ شہر کے قریب پہچیں تو بیمار ہو گئیں۔ موسی بن خرزج اشعری، جو قم میں مقیم اشعریوں میں سے تھے، ساوہ گئے اور انہیں قم لے آئے، اپنے یہاں مہمان رکھا، کچھ مدت کے بعد حضرت معصومہ کی وفات ہو گئی۔ ان کے جنازہ کو باغ بابلان نامی مقام، جہاں آج ان کا روضہ ہے، پر دفن کیا گیا۔
دوسرے معیاری مضامین: فہرست آثار خواجہ نصیر الدین طوسی – نجف – فضائل امام علی