ویکی شیعہ:ہفتہ وار منتخب مقالے/2023/9

ویکی شیعہ سے

بَلْتِسْتان، پاکستان کے شمال اور صوبہ گلگت بلتستان میں دو پہاڑی سلسلے کوہ قراقرم اور ہمالیہ کے دامن میں واقع ایک شیعہ اکثریتی علاقہ ہے۔ اسلام آنے سے پہلے یہاں پر بدھ مت کے پیرو تھے۔ چودھویں صدی عیسوی کے اواخر میں بلتستان میں اسلام پھیلنا شروع ہوگیا۔ میر سید علی ہمدانی، میر شمس الدین عراقی (906-907ھ) ابتدائی مبلغ شمار ہوتے ہیں۔ بلتستان کی اکثریتی آبادی شیعہ اثنا عشری ہے۔ تاریخی اعتبار سے سنہ 500 عیسوی میں بلتستان میں سلطنت پولولو کے قیام اور سنہ 720 عیسوی کے بعد تبتیوں کے حملے میں اس سلطنت کے ختم ہونے کا ذکر ملتا ہے۔سکردو شہر، بلتستان کا مرکز جانا جاتا ہے جبکہ خپلو، روندو، شگر، کھرمنگ اور گلتری بلتستان دیگر علاقے شمار ہوتے ہیں۔بلتستان میں بلتی اور شینا زبانیں بولی جاتی ہیں۔

سنہ 1948ء میں ڈوگروں سے آزادی حاصل کرکے یہ علاقہ پاکستان میں شامل ہوگیا۔ اسد عاشورا یہاں کی مخصوص مذہبی عزاداری ہے جو ہر سال گرمیوں میں برپا ہوتی ہے۔

مزید...