ویکی شیعہ:ہفتہ وار منتخب مقالے/2022/18
Appearance
عید فطر شوال کی پہلی تاریخ کو رمضان کے روزوں کے اختتام پر منائی جاتی ہے جو مسلمانوں کی سب سے بڑی عیدوں میں سے ہے۔ اس دن تمام مسلمان ملکوں میں سرکاری طور پر چھٹی ہوتی ہے۔ اس دن مسلمان عید کی نماز پڑھتے ہیں اور مخصوص شرائط کے ساتھ زکات فطرہ ادا کرنا ہر مسلمان پر واجب ہے۔ عید فطر کے دن روزہ رکھنا حرام ہے۔
عید فطر کی رات اور دن کے لئے دعا کی کتابوں میں مختلف آداب اور احکام ذکر ہوئے ہیں؛ من جملہ ان میں مستحب نمازیں اور دعائیں پڑھنا، قرآن کی تلاوت کرنا، غسل، زیارت امام حسین(ع)، شب بیداری اور خاص تکبریں کہنا شامل ہیں۔
مسلمان عید کے دن صلہ رحمی کے طور پر ایک دوسرے کے گھر جاتے ہیں اور عید کی مبارک بادی دیتے ہیں۔