ویکی شیعہ:ہفتہ وار منتخب مقالے/2022/10
Appearance
معراج السعادہ اخلاق کے موضوع پر ملا احمد نراقی (متوفی ۱۲۴۵ ھ) کی فارسی زبان میں لکھی گئی ایک کتاب ہے۔ معراج السعادہ کو ملا مہدی نراقی کی فارسی کتاب جامع السعادات کی تلخیص سمجھا جاتا ہے جبکہ ان دونوں کے اسلوب اور نگارش میں بہت فرق ہے۔
معراج السعادہ میں اخلاقی برائیوں کے علاج کے لیے کلی قاعدہ بیان ہوا ہے اور وہ یہ ہے کہ ہر ایک رذیلت کا علاج یہ ہے کہ اس کی ضد پر عمل کیا جائے۔ اس کتاب کی بنیاد پر ہر فضیلت کی ایک معین حد ہے جسے اعتدال کہا جاتا ہے اور اس میں افراط و تفریط اس کی رذیلت ہے۔
معراج السعادہ کے مختلف نسخے اور ایڈیشن ہیں جیسے قم کا ایڈیشن جسے موسسہ انتشارات ہجرت نے ۷۹۷ صفحے میں چھاپا ہے۔ شیخ عباس قمی نے اس کتاب کو المقامات العلیۃ فی موجبات السعادۃ الابدیۃ کے عنوان سے خلاصہ کیا ہے۔