ویکی شیعہ:ہفتہ وار منتخب مقالے/2021/45

ویکی شیعہ سے

سلیمان بن صُرَد بن جون خُزاعی کوفہ کے شیعہ بزرگان میں سے تھے آپ حضرت محمد(ص)، امام علی(ع)، امام حسن(ع) اور امام حسین(ع) کے اصحاب میں سے تھے۔ آپ نے متعدد جنگوں میں امیر المؤمنین حضرت علی(ع) کے رکاب میں شرکت کی اور امام کی شہادت کے بعد امام حسن(ع) پھر امام حسین(ع) کا ساتھ دیا یہاں تک کہ کربلا کے واقعے کے بعد امام حسین(ع) اور آپ کے باوفا اصحاب کے خون کا انتقام لینے کی خاطر سنہ 65 ہجری میں قیام توابین کے نام سے چلائی جانے والی تحریک کی قیادت کی جو ان کی شہادت پر اختتام کو پہنچی۔ آپ واقعہ کربلاء میں موجود نہیں تھے جس کی مختلف دلائل ذکر کئے جاتے ہیں۔

مزید...