ویکی شیعہ:ہفتہ وار منتخب مقالے/2020/46

ویکی شیعہ سے

عبد اللہ بن سباء تاریخ اسلام کی پہلی صدی کے تیسرے اور چوتھے عشرے کی متنازعہ شخصیات میں سے ہے جس کے بارے میں تاریخی اور رجالی منابع میں متضاد حکایات نقل ہوئی ہیں۔

ابن سبا کا نام پہلی مرتبہ اہل سنت مورخ طبری نے تاریخ الامم و الملوک میں ذکر کیا ہے۔ شیعہ منابع میں سب سے پہلے رجال کشی میں ان کے بارے میں بحث ہوئی ہے۔ ان منابع کے مطابق وہ یہودی تھا اور حضرت عثمان کے دور میں اسلام قبول کیا۔

اہل سنت مورخین اسے شیعہ مذہب کا موجد اور حضرت عثمان کے خلاف تحریک کے روح رواں قرار دیتے ہیں لیکن شیعہ کہتے ہیں کہ ایک تازہ مسلمان ہونے والا شخص اسلامی معاشرے میں اتنا موثر واقع نہیں ہو سکتا کہ ان کے کہنے پر خلیفہ وقت کے خلاف قیام شروع ہو جائے۔ بعض شیعہ علماء عبد اللہ ابن سبا کو غالیوں میں سے قرار دیتے ہیں اور بعض سرے سے اس کے وجود خارجی کے منکر ہیں۔

ابن سبا کے بارے میں بہت ساری کتابیں لکھی گئی ہیں جن میں سب سے مفصل کتاب، عربی زبان میں عبداللہ بن سبأ و اساطیر اخری ہے جسے شیعہ معروف عالم دین علامہ سید مرتضی عسکری نے لکھا ہے۔

مزید...